پیرمحل کی خبریں 29/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) نجی کمپینوں کی طرف سے ٹاور وں کی سیکورٹی پر تعینات گارڈ کی دوماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سیکورٹی گارڈز کا انوکھا احتجاج نیٹ ورک بند کرکے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان، ہمیں دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، اسی وجہ سے ٹاور کو بند کر دیتے ہیں سیکورٹی گارڈ ، سپروائز بذریعہ پولیس ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے ہمیں تنخواہیں دینے کی بجائے زبردستی ٹاور چلا تاہے تحصیل پیرمحل اور تحصیل کمالیہ کے سینکڑوں چکوک میں ٹیلی نار کا نیٹ ورک تین دنوں سے بند، ٹاور سکیورٹی گارڈ بند کرنے لگے دو مہینے کی تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ، ٹیلی نار کے صارفین کو شدید مشکلات تفصیل کے مطابق : پیرمحل اور کمالیہ میں گزشتہ تین دنوں سے ٹیلی نار کا نیٹ ورک بند جا رہا ہے اور کبھی آن ہو جاتا ہے، ٹیلی نار کے سکیورٹی گارڈز جابر گِل، رانا نوازش، سرفراز، مقبول احمد، سید راہب شاہ اور دیگر نے بتایا کہ ہمیں دو ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے جبکہ کمپنی کے سپروائزر یاسین ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے ہمیں تنخواہیں دینے کی بجائے پولیس کے ذریعے ٹاور پر ریڈ کروائے جا رہے ہیں ٹیلی نار کے ایم ڈی رفاقت سے رابطہ کرکے دو مہینوں کی تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا توانہوںنے سرے سے انکار کردیا تھانہ پیرمحل اور کمالیہ صدر کی پولیس نے مختلف ٹاور پر چھاپے مار کرنیٹ ورک کو آن کرواویامقامی پولیس اہلکار ساتھ ہی سکیورٹی گارڈ کو یہ کہتے جاتے ہیں ہمارے جانے کے بعد بے شک ٹاور دوبارہ بند کر دو، سیکورٹی گارڈ ز کی تنخواہیں نہ ملنے کے باعث رورل ایریاکے صارفین سخت پریشان ہے کیونکہ نیٹ ورک بند ہونے سے نہ صرف کمپنی کو لاکھوں روپے روزانہ کا نقصان ہورہاہے بلکہ صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) استحکام پاکستان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گاملکی حالات کا تقاضا ہے شخصی یا ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی اور ملکی مفادات کو ترجیح دی جائے ان خیال کا اظہارسردار اسدالرحمن گجر آف 685/26گ ب راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ ہر اول دستہ کا کردار اداکیا اورحصول پاکستان کی منزل پالی موجودہ حالات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ ن اپنا کردار اداکررہی ہے ملک میں آئین قانون کی حکمرانی معاشرے کے ہر فرد کی آواز ہے تمام جمہوری سیاستدانوں کو عہد کی پاسداری کرنا ہوگی انہوںنے کہا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہباز شریف کی قیادت میں مضبوط و توانا پاکستان کیلئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے آج کے حالات پوری قوم سے تقاضا کرتے ہیںکہ وہ اتحاد یکجہتی کو اپنا کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں اور وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر یہ ثابت کردیں کہ وہ باہمی اختلافات کو نظرانداز کرکے محض تحفظ استحکام پاکستان کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیںپناہ لیکس اور دیگر غیر سیاسی ایشوز پر واویلا کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا کسی طوربھی پاکستانی قوم کو گوارا نہیں عمران خان اور دیگر سیاسی پارٹیوں کو ملک کو غیر مستحکم کرنے کی بجائے مل کر ملک کو میں موجود بحرانوں کے خاتمہ کے لیے کردار ادانہ کرناہوگا
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپر ا کاسول ہسپتال پیرمحل ہسپتال کا دورہ ،،حکومت کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا خاص طور پر معائنہ کیا اورڈاکٹروں کی موجودگی،میڈیکل سٹاک، ایمر جنسی روم ،واش روم اور لوگوں کے لئے بیٹھنے کے لئے جگہ کا معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپر انے سول ہسپتال پیر محل میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ڈاکٹروں پر برس پڑھے، اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شاہد رحمن، ڈی ایس او عطاء الرحمن بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ، ڈی سی معظم اقبال سپرا نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ میں کسی قسم کی لاپرواہی ہر گز براداشت نہیں کرونگا اور غفلت برتنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں ایسے نا اہل ڈاکٹروں کی ضلع بھر میں کوئی جگہ نہیں ہے اور غافل ڈاکٹروںکیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپر انے کہاکہ پنجاب حکومت تمام طبی سہولیات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور عوام کو معیاری ادویات ودیگر طبی سہولیات فراہم کرنے میں سب سے زائدبجٹ محکمہ صحت پر خرچ کر رہی ہے تاکہ صحت مند معاشرہ تکمیل پا سکے ،اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور انکے ساتھ آنے والوں سے حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات بارے دریافت کیا ۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) یکم مئی 2017مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اتحاد لیبر یونین پیرمحل کے زیراہتمام مزدور ریلی دس بجے دن ریلوے پھاٹک سے اللہ چوک سے ہوتی ہوئی ملک چوک پیرمحل جائے گی جس کے چیف آرگنائزر محمد نعیم اخترجانباز صد را تحاد لیبر یونین پاکستان رانامحمدجمیل راہنما مزدور کسان ا تحاد کونسل ہونگے ا رگنائزنگ کمیٹی بائو محمد افضل ، سیٹھ لیاقت علی ،یٰسین رحمانی ، بشیر رحمانی ہونگے معاونت عمران بلوچ ، راجہ نذیر احمد،اسلم مغل ،کوکب رشید کونسلر ،مختار احمد متوالہ ،یونس راہی کریں گے مزدوریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کریں گے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیٹرول پمپس پرزائد قیمت ،غیر معیار ی اور مقررہ مقدار سے کم پیٹرول کی فروخت جاری،ضلعی انتظامیہ خاموشپیٹرول پمپس پرناقص پیٹرول اورکم پیمانے ہونے کے باوجودضلعی انتظامیہ خاموش’ناقص پیٹرول کے باعث گاڑیوںاورموٹرسائیکلوںکے انجن خراب ہونے لگے۔وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پیٹرولیم ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیرمحل شہراور اس کے گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپس کے مالکان نے انت مچارکھی ہے۔پیٹرول پمپس پرحکومتی مقررہ نرخ کی بجائے من مانی قیمت پرناقص پیٹرول سپلائی ہورہاہے جبکہ محلہ جات اور چکوک میں عام دکانوں پر کھلے عام ناقص اور غیر معیاری پٹرول فروخت کیاجارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپوںکے پیمانے بھی کم ہیںجسکے باعث شہری دونوںہاتھوںسے لٹنے پرمجبورہیں۔ناقص پیٹرول کے باعث گاڑیوںاورموٹرسائیکلوںکے انجن خراب ہورہے ہیں پیرمحل شہر اور گردونواح میں کھلے عام زائد قیمت پر غیر معیاری اور مقدار سے کم پیٹرول کی فروخت پرمقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کاکردار ادا کرتے ہوئے پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میںنہیںلا رہی۔عوامی وتجارتی حلقوںنے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،وفاقی وزیر پیٹرولیم سمیت ارباب اختیار سے پیرمحل شہراورگردونواح میں زائد قیمت،غیر معیاری اور مقدار سے کم پیٹرول فروخت کرنے والے کے خلاف بھرپور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ کھلے عام پٹرول پر پابندی ہے شکایت پر کاروائی کرتے ہیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں بڑھتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی وجہ سے سرکاری سکول تباہی کے دہانے پر،غریب لوگ دووقت کی روٹی بچوں کو نہیں دے سکتے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم کیا دلوائیںگے ؟پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ،سکولوں میں میٹرک پاس اورنا ن کوالیفائیڈ سٹاف تعینات ہے ان خیالات کا اظہارحاجی اللہ دتہ ، میاں اختر علی فقیر،خان شوکت علی بلوچ ، حمزہ گجر ، وقاص چوہدری سمیت د یگر عوامی وسماجی حلقوں نے سروے رپورٹ کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے گلی گلی محلہ جات میں ایک ایک کمرہ پر مشتمل بڑھتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں کی وجہ سے سرکاری سکول تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے غریب والدین کی پوری طرح چمڑی اتارنے میں لگے ہوئے ہیںپیرمحل سمیت ضلع بھرمیں طلباء وطالبات کے کئی سرکاری سکول موجود ہیں جہاں سے اب والدین مقابلے کی وجہ سے بچوں کو نکالنے پر مجبور ہیں دوسری طرف سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کو وسائل کی عدم فراہمی اساتذہ کی آپس کی چپقلش اور سکولوں میں گروپ بندیوں کی وجہ سے محنت نہ کرنے ،اپنے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سرکاری اداروں پر ترجیح دینے کی وجہ سے بھی لوگ سرکاری سکولوں میں بچوں کو داخل نہیں کروارہے سرکاری سکولوں سے ہزاروں روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ کرام اگر بھرپور طریقے سے محنت کریں اورتو طلباء وطالبات کو سرکاری سکولوں کی طرف لایا جاسکتاہے جس کی وجہ سے غریب والدین پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکتے ہیں پیرمحل کے سنجیدہ عوامی حلقوں نے وفاقی و صوبائی وزیر تعلیم ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مارسے بچایاجائے اور سرکاری سکولوں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے یہاں پر محنتی سٹاف تعینات کریں تاکہ لوگوں کا اعتماد سرکاری سکولوں پربحال ہوسکے ۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) امن و امان اور مذہبی آہنگی کے فروغ اور احترام انسانیت کے فلفسہ دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف شعور کو زیادہ سے زیادہ بیدار کرناوقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار الطاف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر امن وامان کی حساس صورت حال میں تمام مکاتب فکر کے افراد باہمی اتحاد واتفاق قائم رکھتے ہوئے فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم انداز میں کوششیں جاری رکھیں تاکہ کسی شر پسند کو بد امنی اور کشیدگی پھیلانے کی جرات نہ ہو انہوں نے کہا دہشت گردی ملک و قوم کے لیے خطرہ ہے اور یہ کسی ایک جماعت یا مذہبی گروہ کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم بری طر ح متاثر ہو رہی ہے جس پر شہریو ں اور مذہبی رہنما اور جماعتو ں کے غیر مشروط تعاون کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں پاکستان کی عوام غیور اور باشعور ہیں جنہو ں نے ہر آزمائش اور مشکل کی گھڑی میں حکومت اور انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دے کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے قومی اہمیت کے 68 اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، 2013 کے الیکشن کے بعد ملک میں مثبت تبدیلی کی بجائے زوال میں اضافہ ہواہے اور عوام کو ریلیف کی جگہ تکلیف ملی ہے۔ حکومت نے 3سال میں قومی معیشت چلانے کے لیے حسب معمول آئی ایم ایف پر انحصار کیاہے ان خیالات کا اظہار ممتاز احمد دولتانہ ضلعی راہنما کسان بچائوتحریک نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان وہ بدنصیب ملک بن گیا ہے جو مادی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی ،توانائی کے بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہواہے ۔ آدھی آبادی خط غربت سے نیچے افلاس کی گہرائیوں میں گر چکی ہے۔ یہ معاشی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گیاہے ۔ پاکستان میں صرف حکمران ہی سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف کی بجائے اتنی تکلیف دی ہے کہ عوام میںحالات سے مایوسی کا رجحان یہاں تک بڑھ گیاہے کہ عوام غربت سے تنگ آکر خودکشی اور جرائم کی طرف جارہے ہیں۔ معیشت نہ چلی تو جمہوریت بھی نہیں چلے گی ۔ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ 2013ء کے الیکشن کے بعد ملک میں مثبت تبدیلی کی بجائے زوال میں اضافہ ہواہے اور عوام کو ریلیف کی جگہ تکلیف ملی ہے۔ حکومت نے 3سال میں قومی معیشت چلانے کے لیے حسب معمول آئی ایم ایف پر انحصار کیاہے۔بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اس بے دردی سے اضافہ ہواہے کہ غریب آدمی پیٹ بھر کر روٹی کھانے کے قابل نہیں رہا۔توانائی بحران کی وجہ سے پاکستانی ایکسپورٹرز اپنے آرڈر ز پورے کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے انتخابات سے قبل بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، معیشت کی بحالی، غیر ملکی قرضوں سے نجات ، کشکول گدائی توڑنے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے، بیمار صنعتی اداروں کی بحالی کے خوبصورت اور بلند و بانگ دعوے کئے مگر یہ نعرے اور دعوے اقتدار کی غلام گردشوں میں گم ہوگئے۔ 3سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود کسی ایک وعدہ پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا بلکہ اس کے برعکس مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے ساری کسر نکال کر رکھ دی۔ ضروریات زندگی کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) بسوں ویگنوں میں ناقص اور غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کی تنصیب چلتے پھرتے بم سیکورٹی رسک گئے تفصیل کے مطابق عرصہ دراز ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے بسوں ویگنوں دیگر مسافرگاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط پر روٹ فراہم کیے جاتے تھے مگر اب یہ شرائط قصہ پارینہ بن چکی ہے کیونکہ نہ توریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے عملی طورپر اپنے دفاتر سے باہر نکلتے ہیں اور نہ ہی گاڑیوں کی پاسنگ کا کوئی طریق کار متعین کیاگیا ٹرانسپورٹر نے ڈیزل انجن نکلواکر گاڑیوں میں پٹرول انجن رکھواکر انہیں سی این جی کٹ لگواکر سیٹوں کے نیچے بھاری بھر سلنڈر جنہیں محفوظ بھی نہیں کیا جاتا لگوا رکھے ہیں جو چلتے پھرتے بم ہونے سمیت مسافروں کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں حالانکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کرتے وقت تمام ان امور جومسافروں کے جان مال کے تحفظ کویقینی بنائے کی ٹرانسپورٹرمالک سے مکمل کلیئرنس لیتی ہے مگر بڑی بڑی گاڑیوں کو کسی قسم کی کلیئرنس کے بغیر سی این جی پر منتقل ہونے پر کسی قسم کی کاروائی کا نہ کرنا ریجنل اتھارٹی کا ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کوموت کے منہ میں دھکیلنے کی کھلی اجازت دینے کے مترادف ہے سماجی فلاحی حلقوںنے مجازاتھارٹی سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کی بغیر اجازت تنصیب کو روکنے سمیت عوام کو سیکورٹی رسک سے بچانے کی اپیل کی ہے