پیرمحل کی خبریں 18/8/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ پروگروام آئی ایس پی کے تحت پانچ روزہ بیماریوں سے بچائوکا سول ہسپتال پیرمحل میں کیمپ کا تیسرا دن 450مریضوں کا طبی معائنہ ویکسئین کی فراہمی جاری چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار ، حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ہیلتھ میلہ کا دورہ مریضوں سے چیک اپ بارے دریافت کیا تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ پروگرام اینٹی گریٹنگ سکریننگ (ISP)پروگرام کے تحت سول ہسپتال پیرمحل میں پانچ روزہ ہیلتھ میلہ جس میں موذی امراض جن میں ملیریا، ٹی بی ہیپاٹائٹس بی سی حاملہ خواتین کا مکمل ٹسٹ ، پی سی آر ٹسٹ فری اور ادویات کی فراہمی اور موقع پر ویکسئین لگائی جارہی ہے ہیلتھ میلہ کے تیسرے روز تک 450مریضوں کاچیک اپ کرکے انہیں ویکسئین دی گئی کیمپ کی نگرانی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کررہے ہیں جبکہ چیک اپ اور ویکسنیشن ڈاکٹر ابوذر بخاری ، ڈاکٹر ہارون مجید، ڈاکٹر زمان اختر میڈیکل آفیسرکی زیر سرپرستی میڈیکل عملہ فرائض انجام دے رہاہے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اور چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار نے ہیلتھ میلہ کا دورہ کرکے ہیلتھ میلہ میں مریضوں کو فراہم کی گئی سہولیات اور صحت وصفائی کو چیک کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی ویکسئین کی رپورٹ محکمہ کو ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیلتھ میلہ میں تیسرے روز بھی سینکڑوں مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا

پیرمحل (نامہ نگار ) مثبت صحافت کرنے پرپیرمحل کے نوجوان صحافی سمیع الرحمن خان کو ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کے ہاتھوں ا عزازی شیلڈ ایوارڈ تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نوجوان صحافی سمیع الرحمن خان کو مثبت صحافت کرنے اور صحافت میںنمایاں خدمات انجام دینے پر جشن آزادی کی پروقار تقریب میں اعزازی شیلڈ سے نواز اگیا اعزازی شیلڈر
ایم این اے چوہدری اسد الرحمن سابق وفاقی وزیر مملکت نے اپنے ہاتھوں سے ایوارڈکی اس موقع پر چیئرمین چوہدری خالد سردار بھی موجودتھے
پیرمحل( نامہ نگار)ضلعی محکمہ شہری دفاع کے افسران کی عدم دلچسپی ضلع بھر میں شہری دفاع کے نوجوان غیر فعال ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر ضلع بھر میں شہری دفاع کے نوجوانوں کو وسائل فراہم کیے جائیں تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے موجودہ دہشت گردی کے پیش نظر بڑے بڑے شہروں میں شہری دفاع کو فعال کرکے جدید آلات فراہم کیے گئے مگر چھوٹے شہروں میں فرسٹ ایڈ،فائیر فائٹنگ سیلابی ریلے کے پیش نظر اپنی حفاظت کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا کسی قسم کا انتظام نہ کیا گیا اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عملی ورکشاپ کا انعقاد نہ کرنے کے باعث زمانہ جنگ ہو یا امن بطور رضاکار شہری دفاع مادر وطن کی حفاظت سمیت تمام دیگر امور سے نبٹنے کی صلاحیت سے محروم ہے سابق ڈی سی او نوازش علی گورایہ نے اپنی ذاتی دلچسپی سے ضلع بھر میں سول ڈیفنس کی تنظیم کو فعال بناکر ضلع بھر کے رضاکاروں اور سرکاری ملازمین کو فضائی مظاہر ہ سمیت تیراکی کی ٹریننگ دلوائی تھی اور رضاکاروں کو یونیفارم سمیت دیگر سازوسامان مہیاکیاتھا تاکہ ممکنہ سیلاب اور دیگر آفات کے پیش نظر سول ڈیفنس کے نوجوان اپنی خدمات انجام دے سکیں ان کے تبادلہ کے بعد کسی بھی ڈی سی او نے دلچسپی نہ لی موجودہ ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو باقاعدہ طورپر بھرتی کرکے اپنے محکمہ کی ڈیوٹی لینے کی بجائے ضلع بھر کے مختلف دفاتر میں بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی لی جارہی ہے جبکہ ان کو ان کی اصل ڈیوٹی سے لاتعلق رکھا جارہاہے اور نہ ہی ان رضاکاروں کو باقاعدہ طورپر کسی قسم کی تربیت دی گئی ضلعی محکمہ شہری دفاع کے افسران کی عدم دلچسپی سے سول ڈیفنس کا محکمہ سفید ہاتھی بن کر رہ گیا سماجی فلاحی حلقوںنے کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر بہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ ممکنہ سیلابی ریلہ کے پیش نظر ضلع بھر میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور بھرتی شدہ فوج کو فعال بنایاجائے اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو فرسٹ ایڈ،فائیر فائٹنگ اورتیراکی کے آلات سازوسامان مہیا کیاجائے اپنی حفاظت کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی تربیت دی جائے
پیرمحل (نامہ نگار )
جنرل ڈاکخانہ کی پیرمحل شہر کے وسط میںشام کی شفٹنگ شروع کی جائے صارفین کو ڈاک رجسٹری سمیت بجلی کے بلوں کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کا ڈاک خانہ جوکہ مین شہر سے ایک کلومیٹر دو ر عمرفاروق کالونی میں بنایاگیا ہے جہاں پر صارفین بالخصوص خواتین اور پنشنز حضرات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے شہریوں کو اپنی ڈاک رجسٹری وغیرہ کی ترسیل کے لیے مین پوسٹ آفس میں جانا پڑتاہے جبکہ اکثر صارفین اپنی رجسٹری رقوم کی ترسیل سے محروم ہوجاتے ہیں شہریوں کو شام کے اوقات کی سہولت فراہم کی گئی مگر جنرل پوسٹ آفس شہر سے باہر ہونے کے باعث صارفین کے لٹنے کے پیش نظر کوئی بھی صارف رات کو جنرل ڈاکخانہ جانے کا رسک نہیں لیتا جس سے شام کی شفٹ بے معنی ہوچکی ہے چوہدری محمداسلم تاج سماجی شخصیت نے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفس پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پیرمحل جنرل ڈاکخانہ کی شہر کے وسط میںشام کی شفٹنگ شروع کی جائے تاکہ صارفین کو ڈاک رجسٹری سمیت بجلی کے بلوں کی ترسیل میں آسانی میسر آسکے