پیرمحل کی خبریں 4/8/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) محکمہ ریلوے کے افسران کی غفلت یا لاپرواہی پیرمحل کمالیہ ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ مٹی کاکٹائو کسی بھی کوئی بھی بڑے حادثہ کاخطرہ ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ مٹی کے کٹائو اور عملہ کی غفلت کے باعث کوئی بھی سانحہ پیش آنے کا خطرہ ریلوے حکام فی الفور پیرمحل کمالیہ ریلوے لائن کے ساتھ مٹی کے کٹائو کو بند کریں تفصیل کے مطابق پیرمحل کمالیہ روڈریلوے لائن جوکہ سطح زمین سے تقریبا ً دس فٹ اونچی ہے ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ مٹی کی بلند سطح تھی جس کے اوپر پتھر ڈال کر ریلوے لائن کو مضبوط کررکھا تھا مگر محکمہ ریلوے کے ملازمین کی کوتاہی غفلت سے بارشوں کے باعث ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ مٹی میں کٹائو کے باعث ریلوے لائن خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے جبکہ اردگرد کے کاشت کاروں نے خفیہ طورپر ریلوے لائن کے نیچے سے پانی کے نکاس کے لیے پائپ ڈالے ہوئے ہیں مٹی کے کٹائوکے باعث ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ آسانی سے سائیکل موٹرسائیکل چلایاجاسکتا تھا مگر اب سطح زمین پر ریلوے لائن بالکل خطرناک صورتحال میں نظر آرہی ہے جو کسی بھی وقت ٹرین کے خطرناک حادثہ کا باعث بن سکتی ہے ریلوے کا مجاز عملہ خطرناک صورتحال جاننے کے باوجود پیرمحل ریلوے پھاٹک تا میگنیجہ تک ریلوے لائن کے ساتھ مٹی کے کٹائوکو روکنے میں ناکام ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے فی الفور ریلوے لائن پیرمحل کے ساتھ ساتھ ہرقسم کی کاشت بند کرنے اور مٹی کے کٹائوکو روکنے اور ریلوے لائن کے ساتھ مٹی کی بھرتی کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار ) اندرون پیرمحل شہر فٹ پاتھ کے علاوہ ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے دکانوں کے باہر سڑکوں پر ہرقسم کی ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے دم لیں گے بلاامتیاز کاروائی کرکے شہر کی خوبصورتی کو بحال کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار طارق جاوید کمبوہ جاوید چیف آفیسر پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پیرمحل شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے بلاا متیار کاروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ کے علاوہ سڑکوں بازاروں اور اہم چوہراہوں میں قائم کی گئی ناجائز تجاوزات کو ختم کیاجائے گا اللہ چوک پیرمحل سمیت اہم چوکوں میں موجود موٹرسائیکل رکشہ اسٹینڈ ختم کرکے مخصوص جگہ پرموٹرسائیکل رکشہ اسٹینڈ بنائے جائیں گے تاکہ آئے روز پیش آنے والے حادثات سے بچنے سمیت ٹریفک میں رکاوٹ کو دور کیاجاسکے انہوںنے کہا کہ ساڑھے 22کروڑ روپے سے کارپٹ روڈ موٹرسائیکل رکشہ جات کی وجہ سے بند ہونے اور آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں موٹرسائیکل رکشہ جات کی اللہ چوک میں پارکنگ اور رجانہ روڈ پیرمحل کارپٹ روڈ پر پارکنگ کو ہر حال میں روکا جائے گا

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت یا لاپرواہی عطائی ویٹرنری ڈاکٹر بن کرمویشیوں کو موت باٹنے لگے تفصیل کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی غفلت کے باعث کوالیفائیڈڈاکٹرز جوکہ ڈی وی ایم کی ڈگری پاس شدہ ہوتے ہیں کے ہوتے ہوئے عطائی ویٹرنری ڈاکٹر ،جوکہ ویلیج ورکرکاعام کورس جوکہ افزائش نسل سنٹرز میں یا گورنمنٹ کے حیوانات شفاخانے میں دوہفتے کا کور س جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کروایاجاتاہے پاس کرکے دیہاتوں میں سرعام پریکٹس کررہے ہیںدیسی آلات سے مویشیوں کا آپریشن تک کررہے ہیں جس سے لاکھوں روپے مالیت کے جانورعطائی ویٹرنری ڈاکٹر ز کے اناڑی پن کا شکار ہورہے ہیں بیان کیا گیا ہے محکمہ لائیو سٹاک نے کسی قسم کی کوئی پالیسی وضع نہیں کی جس سے ان اناڑی ویلیج ورکر کی سرعام پریکٹس سے متاثرین کا ازالہ ہوسکے متاثرہ کسانوں زمینداروں نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور محکمہ لائیوسٹاک کو متحر ک کرکے ان نان کوالیفائیڈ عطائی ویٹرنری ڈاکٹر ز کے خلا ف کاروائی کی جائے تاکہ لاکھوں روپے مالیت کے جانور ان کی غفلت کے باعث ہلاک ہورہے ہیں زمینداروںکو نقصان سے بچایاجاسکے

پیرمحل ( نامہ نگار ) ظلم و جبر ، ناانصافی اور استحصال کے خاتمہ ہی پُرامن اور خوشحال پاکستان کی تشکیل کا باعث ہے انسانی حقوق کے عالمی منشور کے مطابق تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور مفت تعلیم و صحت ، رہائش ، خوراک ، روزگار کے مواقع ، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم ، سمیت ضروری معاشرتی مراعات جیسی بنیادی ضروریات کی عوام کو فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن پاکستان میں عوام کو ان میں سے ایک بھی سہولت حکومتی سطح پر میسر نہ ہوناظلم وزیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار رانا محمد شفیق امیدوار صوبائی اسمبلی پریس کلب پیرمحل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرنے سے ہی ایک ماڈل معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے ہمارے معاشرتی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن حکومتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں معاشرے سے ظلم و جبر اور ناانصافی کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی ہیں اور عام آدمی کا استحصال بڑھتا جارہا ہے اس ضمن میں این جی اوز اور سول سوسائٹی کو اہم کردار ادا کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرکے انسانی حقوق سے متعلق شعور اور آگہی پیدا کرنے کی اپنی سی کوشش کرنی چاہیے مثبت رویوں کی نشونما ، عزت، احترام ، انصاف اور مساوات پر مبنی رویے کی تشکیل ، معاشی تنگدستی اور ذہنی پسماندگی کے خاتمے ، تعلیمی و رہائشی سہولیات کی فراہمی اور عزتِ نفس کی بحالی کیلئے اخلاقی و ضروری اقدامات ہی ہماری تعلیمی ، تہذیبی ، معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

پیرمحل( نامہ نگار ) محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات کی غفلت لاپرواہی سندیلیانوالی ملتان روڈ اور کمالیہ روڈز کے اردگرد مٹی بیٹھنے سے روزانہ ہیوی ٹریفک الٹنے کے واقعات معمول بن گئے مکینوں کی زندگی اجیرن تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی افسران سارادن دفاتر میں براجمان رہتے ہیں جبکہ چیکنگ نہ ہونے کے باعث بیلدار اور ماتحت افسران سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے کی بجائے سارادن سڑکوں کے اردگرد درختوں کو کاٹ کر گھر لے جانے میں مصروف رہنے کے باعث سندیلیانوالی ملتان روڈ اورکمالیہ روڈ پر آئے روز حادثات کے واقعات معمول بن چکے ہیں محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات کے افسران حقائق جاننے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے جس کے باعث نہ صرف حادثات معمول بن چکے ہیںبلکہ ان حادثات کے باعث جانی نقصان کا اندیشہ ہے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سندیلیانوالی ملتان روڈ تاکمالیہ سمیت اہم شاہراہوں کے اردگرد جان لیوا مٹی کے گڑھوں کو پر کیاجائے گا غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ذمہ دارا ن کے خلاف کاروائی کی جائے