پیرمحل کی خبریں 7/6/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) رمضان بازار میں ناقص اور غیر معیاری گوشت کی ترسیل پر ویٹرنری ڈاکٹر کو وارننگ دینے پر ویٹرنری ڈاکٹر کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اے سی پیرمحل کے خلا ف ہڑتال کی دھمکی سلاٹر ہائوس بند کردیں گے ویٹرنری ڈاکٹرز ،، ناقص گوشت کی فروخت بند نہ کروانے اور غیر معیاری حفظان صحت کے منافی اصولوں پر گوشت کی شہریوں کو فراہمی پر سخت ایکشن لینے پر اے سی پیرمحل کو خراج تحسین ،، بلیک میلنگ میں نہ آئیں ،، شہری سماجی حلقے تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی رمضان بازار میں ویٹرنری ڈاکٹر ظفر اقبال کی طرف سے لگائے گئے گوشت کے سٹال پر ناقص صفائی اور گندگی کے پیش نظر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ویٹرنری ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف سخت ایکشن لیا تو ویٹرنری ڈاکٹر نے اپنا قبلہ درست کرنے کی بجائے اپنے ویٹرنری ڈاکٹر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تحصیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کے لیے محاذ بنالیا اور جمعرات سے رمضان بازار وں میں گوشت کی سپلائی بندکرنے کی دھمکی دے دی حالانکہ شہریوں کو صاف اور معیاری حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی اور جانوروں کی چیکنگ ویٹرنری ڈاکٹرز کے فرائض میں شامل ہے مگر ویٹرنری ڈاکٹرنے اپنے ساتھی ڈاکٹروں کے ہمراہ روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تحریری جواب میں ہڑتال اور سلاٹر ہائوس بند کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی سماجی فلاحی حلقوںنے ناقص گوشت کی فروخت بند نہ کروانے اور غیر معیاری حفظان صحت کے منافی اصولوں پر گوشت کی شہریوں کو فراہمی پر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف سخت ایکشن لینے پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو خراج تحسین پیش کیا اور فرائض سے پہلو تہی کرنے والے تمام محکمہ جات کے نااہل کرپٹ افسران کے خلاف جہاد جاری رکھنے کی اپیل کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) حکمرانوں کی جعلی”انا” اور خیالی دعوے جمہوریت ،معیشت اورقومی اداروں کوفناکردیں گے زبانی دعووں کی بجائے عملی طورپر پاکستان کے پسے ہوئے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، وفاقی بجٹ کی ایوان اور سینٹ سے منظوری سے پہلے ہی وفاقی حکومت ہاتھ دھوکر عوام کے پیچھے پڑگئی ہے ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں حکمرانوں کو مہنگائی میں اضافہ کرنے کی بجائے ریلیف دینا چاہیے آئی ایف ایم کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جی ایس ٹی میں اضافہ کافیصلہ فوری طورپر واپس لیا جائے ان خیالا ت کااظہار ساجد حسین تحصیل صدر پاکستان پیپلزبیورو نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا اگرحکمران دل کی بجائے دماغ سے فیصلے کرتے تو اپنی حکومت کے پہلے بجٹ میں انہیں پسپائی اختیار نہ کرنی پڑتی انتخابات میں عوامی خدمت کے دعوے کرنے والوںنے مہنگائی کے مارے عوام پر جنرل سیلز ٹیکس کا اضافہ کرکے پاکستان کو بحرانستان بنانے کا آغاز کردیا اگر ایٹمی پاکستا ن کوبندگلی سے نکالنا ہے توارباب اقتدار جوش نہیںہوش کامظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو ٹکرادیںکیونکہ پاکستان کے عوام مزید کسی بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے اگروفاقی حکومت مہنگائی سمیت بحرانوں کو حل کرنے ادراک نہیں رکھتی تووسیع ترقومی مفاد میں ابھی قوم کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہوجائے کیونکہ مہنگائی لاقانونیت سے کروڑوں محنت کش افرادکے گھروں کا چولہا بجھنے کے ساتھ غریب خود کشیوں پر مجبور ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور قومی پالیس کا اعلان کرے خدانخواستہ بیروزگاروں کاسیلاب سڑکوں پرآگیا توحکمرانوں کواپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) قرآنی تعلیمات سے روگردانی نے مسلمانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاقرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر مسلمان اپنی زندگی میں سکون پیدا کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار مفتی مولانا محمد وسیم سیالوی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے حکمران صحابہ کرام کے طرز حکمرانی پر عمل کریںحکمران طبقہ میں اکثر افراد دین سے ناواقف ہوتے ہیںمدارس کے خلاف باتیں کرنے والے مدارس میں آ کر دیکھیں یہاں پر دین اسلام کی تبلیغ اور امن کی صدا بلند ہوتی ہے۔ برما میں مسلمانوں پر مظالم کرنے والے خدا کے قہر سے نہیں بچ سکتے ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں پر ظلم وستم میں طاغوتی طاقتیں برابر کی شریک ہیں۔عالم کفر کو یاد رکھنا چاہئے کہ مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں پر زمین تنگ ہو جاتی ہے۔ مغربی دنیا اور لادین قوتیں مدارس کے خلاف پرو پیگنڈے سے باز رہیں۔ اسوئہ حسنہ پر عمل کرنے میں دنیا آخرت کی کامیابی ہے۔ صحابہ کرام نے آپ ۖ کے طریقوں پر چل کر دنیا پر بے مثال حکمرانی کی علماء اسلا م کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا اسلامی نظام سے بحران ختم امن قائم ہو گا۔ اسلام کے نام پر حاصل کیا جانے والے ملک میں اسلام کا پرچم بلند ہو کر رہے گا ۔ مسلمانوں کی کامیابی کا واحد راستہ نبی پاک ۖ کی تعلیمات اور صوفیائے کرام کی تقلید سے ہو گا وطن کی سلامتی اور بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے۔