پیرمحل کی خبریں 14/9/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل پیرمحل کے سکولوں میں چاردیواری اور کمرہ جات کی تعمیر کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویپلمنٹ کونسل کی طرف سے لاکھوں روپے کے فنڈ منظور ہوچکے ہیں ان فنڈ کے استعمال کو ترجیحی بنیادوں پر اس فنڈ کو سکولوں کی چاردیواریوں اور کمرہ جات کی تعمیر کے لیے خرچ کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار چوہدری زاہد فاروق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا چک نمبر323گ ب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے 8.694ملین روپے سے سکول گیٹ چاردیواری کی تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول چک765گ ب میں 1.787ملین روپے سے چاردیواری مع کمرہ جات کی تعمیر چک نمبر758گ ب میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی چاردیواری کمرہ جات کی تعمیر کے لیے 2.207ملین روپے چک نمبر334گ ب رجووال گورنمنٹ پرائمری سکول میں چاردیواری اور کمرہ جات کی تعمیر کے لیے 6.644ملین روپے مختص کیے ہیں جن کے عنقریب ٹینڈر جاری ہونگے اور سکولوں کی چاردیواری اور کمرہ جات کی جلد تعمیر سے بچوں کو بہتر سہولیات میسر ہونگی

پیرمحل ( نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی غفلت یا لاپرواہی سابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا پیرمحل جنرل بس اسٹینڈکے باہر متبادل بس سٹینڈ ختم کروانے کا حکم دو سال گذرنے کے باوجود متبادل غیر قانونی بس اسٹینڈ ختم نہ کروائے جاسکے کسی بھی وقت دہشت گردی کا واقعہ رونماہونے کا خدشہ تفصیل کے مطابق پیرمحل جنرل بس سٹینڈ کے اندر وسیع جگہ اور اے سی روڈلائنر کو بیس الاٹ ہونے کے باوجودلاری اڈا سے باہر متبادل اے سی روڈ لائنر کا اڈاقائم کرکے ماہانہ ہزاروں روپے کا نقصان پہنچایاجارہا ہے لاری اڈا کے مین گیٹ پر بسیں کھڑی ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بھی دہشت گردی کا سانحہ رونماہوسکتاہے سابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے دورہ پیرمحل کے دوران پیرمحل جنرل بس سٹینڈ کے باہر اے سی روڈ لائنر کا اڈاختم کرنے کا آرٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حکم دیا جنہوںنے اے سی روڈ لائنر کو لاری اڈا گیٹ پر بنائے گئے موٹرسائیکل رکشہ سٹینڈ پر کھڑا کردیا جس سے جنرل بس سٹینڈ پر آنے جانے والی دونوں اطراف کی ٹریفک بلاک ہونے لگی ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے لاری اڈا پیرمحل کا دورہ کرکے موقع پر ای ڈی آر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی ڈی اوآرکمالیہ اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کو اے سی گاڑیاں سمیت ہر روٹ کوجانے والی گاڑیوں کو ایک ایک بیس منٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھاجس پر عملدرآمد کی بجائے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے اے سی روڈ لائنر کو دوبارہ جنرل بس سٹینڈ سے باہر نکال کر دہشت گردوں کے لیے راہ ہموار کردی سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ۔ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تمام اے سی روڈلائنر کو جنرل بس سٹینڈ پیرمحل کے اندر کے بیس منٹس پر منتقل کیاجائے خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کو 72گھنٹے کے لیے بند کیاجائے تاکہ کسی بھی وقت سیکورٹی کے پیش نظربڑے سانحہ سے بچنے کے ساتھ شہرکو آنے جانے والی روڈز پر ٹریفک بلاک ہونے کے مسائل سے نجات مل سکے جنرل بس سٹینڈ کے اندر فرضی بیسمنٹ کو منسوخ کرکے نئے سرے سے ٹرانسپورٹر زکو الاٹ منٹ کی جائے

پیرمحل ( نامہ نگار ) برمامیں مسلمان اقلیت کیساتھ پیش آنیوالے بہیمانہ واقعات بدھ مذہبی بربریت کانتیجہ ہیں جومذہبی بنیاد پرستی کوفروغ دیئے جانے سے پیداہوئے ہیں بدھ مت انتہائی انسان دوست مذہب ہے لیکن سوچے جانے کی بات یہ ہے کہ اس میں مذہب کے حوالے سے مسلمان دشمنی کیونکہ پیداہوگئی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فاروق رانا مرکزی صدر جسٹس اینڈ پیس کونسل پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ برما کاآئین سیکولر ہے لیکن برماکے حکمران اپنے سیکولر آئین پرعمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ اگربرماکے عوام میں بدھ مت اورسیکولر آئین پرعمل درآمد کویقینی بنایاجاتا توآج برما امن کاگہوارہ ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ مذہبی بربریت مسلم، ہندوسکھ عیسائی، بدھسٹ یاکسی بھی مذہب کی کیوں نہ ہوسب ہی ایک جیسی انسان دشمن ہوتی ہے۔ جنہیں سامراجی قوتیں اپنی حریف قوتوں کوشکست دینے کیلئے فروغ دیتی رہتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ برمامیں مختلف قوتوں کی دلچسپی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا امریکہ بھارت کی چین کے مفادات کومدنظررکھناضروری ہے انہوںنے تاریخ کے ارتقاکے اصول کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ داری نظام کے الیکٹرانک دورمیں ترقی کرجانے کے نتیجے میں عوام میں مذہبی بنیاد پرستی کی بجائے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے مابین رواداری کوفروغ ملناچاہیے تھالیکن سامراجی قوتوں نے اپنے مفادات کی خاطرتاریخ کے ارتقاء کوریورس گیئرلگارکھاہے۔ انہوںنے کہاامریکی عالمی جہاد اسلامی افغانستان کے ذریعے تاریخ کے نیچرل ارتقائی عمل کوروک دیاگیا جس سے مذہبی بربریت اس قدر انتہاپرپہنچادی گئی کہ تاریخ میں امن کے عظیم علمبردار مہاتمہ بدھ کے ماننے والے کوبھی وحشی درندہ بنادیا گیا انہوںنے کہانے صنعتی انقلاب سے پہلے یورپین ممالک میں پائی جانیوالی مسیحی فرقوں میں مذہبی بربریت کوکنٹرول کرنے کے میکنزم کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مذہب اورریاست کوعلیحدہ کرنے اورمذہب کوفرد کاذاتی معاملہ قراردینے سے امن قائم کیاگیا۔ انہوںنے زوردیتے ہوئے کہاکہ برمامیں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے وحشیانہ مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کیساتھ پاکستان کے عوام میں ردعمل کے طورپر انتہاپسندانہ جذبات پیداکرنے کی بجائے سائٹیفک حل تلاش پیش کیاجائے جس سے بدھسٹوں اورمسلمانوں میں دوبارہ بھائی چارے کی فضاقائم کی جاسکے گی

پیرمحل ( نامہ نگا ر) تحصیل پیرمحل میں خزانہ نہ ہونے کے باعث سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا حکومت کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے چارسال کا عرصہ ہوچکا ہے پیرمحل جوڈیشنل کیمپ میں ایڈیشنل جج سمیت چار سول ججز کی عدالت موجود ہے جس میں روزانہ سینکڑوں کی تعدا دمیں سائلین پیش ہوتے ہیں عدالتی امور سمیت بنک ، نادرا ، جائیداد کی خرید وفروخت کے لیے اشٹام ہائے کی ضرورت پڑتی ہے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے تین سال ہوچکے ہیں مگر چار سال گذرنے کے باوجود تحصیل پیرمحل میں خزانہ قائم نہ کیا گیا سائلین کو اشٹام لینے کے لیے 60تا70کلومیٹر کا سفر طے کرکے کمالیہ جانا پڑتاہے تحصیل پیرمحل میں خزانہ قائم نہ ہونے سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے پیرمحل بار کے سابق صدر عبدالجبار جٹ نے سیشن جج صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بھی فی الفور پیرمحل میں خزانہ قائم کرنے کی نشاندہی کی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا سماجی فلاحی تنظیموںنے مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر میں خزانہ بنایاجائے

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ ایجوکیشن کے ضلعی افسران کی نااہلی یا غفلت پیرمحل اورگردونواح میں پرائیوٹ سکولزمالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دورکردی سفیدپوش والدین کابچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ‘تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر کے رہائشی علاقوں اورگردونواح میں پرائیوٹ اسکولزکی بھرمار بھاری فیسوں کے باوجود تعلیم کامعیار صفرہے اکثرپرائیوٹ سکول رجسٹرڈبھی نہیں ہے اور سکول مالکان بے روزگاری کافائدہ اٹھاتے ہوئے دو سے تین ہزار روپے میں خواتین ٹیچرزکااستحصال کررہے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز میں ہرسال فیسوں کے نام پر کئی گنااضافہ کردیاجاتاہے اورکئی کئی ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکول مالکان نے محلہ محلہ گلی کوچوں میں اپنی شاخیں بناکر ایک ایک کمرے میں سکول بناکر بچوں کے مستقبل کو دائو پر لگا رکھا ہے پرائیوٹ سکولز یونیفارم اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے والدین سے وصول کررہے ہیں اورسکول کو ذریعہ تعلیم کی بجائے کمائی کاذریعہ بنارکھاہے اے او مرکز پیرمحل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا ضابطہ اخلاق موجود ہے جب بھی کوئی تحریری شکایت ملتی ہے کاروائی کرتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سمیت تعلیم کے اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔

پیرمحل( نامہ نگار) سکولوں کے باہرسیکورٹی کے ناقص انتظامات’ چندسکولوں کے علاوہ کسی سکول میں سیکورٹی گارڈزتعینات نہ ہیں ‘سکول مالکان نے سیکورٹی گارڈزکواسلحہ دینے کی بجائے ڈنڈے تھمادیئے ہم تواپنی حفاظت نہیں کرسکتے ہیں سکول کی حفاظت کیاکریں گے گاڑد کاموقف ڈی سی او سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل میں پرائیویٹ سکولوں کے باہرسیکورٹی کے ناقص انتظامات سیکورٹی رسک بن چکے ہیں پیرمحل اور سندھلیانوالی کے سکولوں کی اکثریت میںسرے سے سیکورٹی گارڈزہی تعینات نہ ہیں جبکہ چندسکولوں میں سیکورٹی گارڈزتعینات ہیں مگرسکول مالکان نے انہیں اسلحہ دینے کی بجائے ہاتھوں میں ڈنڈے اور ناکارہ میٹل ڈیکٹیٹر تھمادیئے ہیں سیکورٹی گارڈزنے نام نہ بتانے کی یقین دہانی پربتایا کہ ہمارے پاس نہ تواسلحہ ہے اورنہ ہی ہم ٹریننگ یافتہ ہیں ہم تواپنی حفاظت نہیں کرسکتے ہیں سکول کی حفاظت کیاکریں گے شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیا

پیرمحل( نامہ نگار) ایکسئین واپڈا سب ڈویژن فیسکو کمالیہ انور تارڑنے تحصیل پیرمحل تحصیل کمالیہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے اپنے ماتحت عملہ میں سے من پسند کرپٹ افراد کے لیے لوٹ سیل لگادی نان ادائیگی بجلی کی مد میں صارفین کو دوبارہ بجلی میٹر لگوانے سمیت ہر قسم کے نئے کنکشن اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے رقم وصولی شروع اپنے ماتحت عملہ کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے چیئرمین واپڈا کرپٹ ایسکسیئن واپڈا کمالیہ کو صوبہ بدر کرے رانامحمد شفیق ہاکی اولمپیئن تفصیل کے مطابق نئے ٹرانسفارمرز لگوانے سمیت بجلی کے عدم ادائیگی کی مد میں کنکشن کاٹ کرقبضہ میں لیے گئے بجلی میٹر لگوانے کے لیے صارفین کو ذلیل رسو اکرنے کا سلسلہ شروع کردیا میر اکوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا ہے جو کرنا کرلو ایکسیئن واپڈا تفصیل کے مطابق ایکسئین واپڈا سب ڈویژن فیسکو کمالیہ انور تارڑنے نے ہر قسم کی شکایت کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں عدم ادائیگی بجلی بل کی مد میں بجلی کے میٹر اتار لیے جاتے ہیں اور دوبارہ لگوانے کے لیے سائلین کے باربار چکر لگاکر مبینہ طورپر رشوت وصول کرکے میٹر لگائے جاتے ہیں علاوہ ازیں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے ساتھ ٹرانسفارمر کی منتقلی سمیت ٹرانسفارمر جلنے کا بہانہ بناکر دس ہزار روپے سے 20ہزارروپے تک اپنے ماتحت عملہ کے ذریعے پرائیویٹ مستری سے ٹھیک کروانے کے بہانے رقم وصول کی جاتی ہے نہ دینے پر تین سے چار ماہ تک ٹرانسفارمر درست نہ ہونے کی دھمکی دی جاتی ہے جس پر غریب محلہ دار اپنی اپنی بساط کے مطابق رقم جمع کرکے کرپٹ اہلکاروں کے حوالے کرنے پرمجبور ہے نئے بجلی کے میٹر عرصہ دوسال واپڈا کی طرف سے سپلائی نہ ہوئے پرانے میٹروں کو رپیرنگ کرکے نئے میٹر کی مد میں پوری قیمت وصول کرکے علاوہ ازیں پانچ سے دس ہزار روپے رشوت وصول کرکے لگائے جارہے ہیں جوکہ عام ریڈنگ سے سوگنا زائد ریڈنگ دے رہے ہیںفیز تھری کے میٹر سمیت اوربلنگ ایکسئین واپڈا سب ڈویژن فیسکو کمالیہ انور تارڑکے لیے سونے کی چڑیا ثابت ہورہے ہیں جس میں اپنی مرضی سے ایکسئین بل ڈال کر صارفین اور محکمہ واپڈا کو لاکھوں روپے ماہانہ کا ٹیکہ لگائے ہوئے ہیں رانامحمد شفیق ہاکی اولمپیئن نے چیئرمین واپڈا ، چیف ایگزیکٹو فیسکو ، وفاقی وزیر پانی بجلی وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان چیئرمین نیپرا ٍسے مطالبہ کیا کہ رشوت خور ملازمین کو محکمہ بدر کیا جائے صارفین سے ٹرانسفارمر اور بجلی میٹر کی مد میں رقوم لینے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے