پیرمحل کی خبریں 12/10/2016

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر کااسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خالدگجر، ٹی ایم او رانا نواز خان کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوس کے روٹس رجانہ روڈ، صدر بازار، کالونی روڈ اور صدربازار اور مرکزی اما م بارگاہ قصرابی طالب کا دورہ کیااس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اور مشکوک عناصر کی حرکات وسکنات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ضلع بھرمیں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے راستوں اور خفیہ مقامات پرسیکورٹی کیمرے لگادئیے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تما م متعلقہ ادارے کس بھی ناخوشگوار صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایس ایچ او میاں منیر، ای ڈی او زراعت شہزادصابر، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، میاں اسد حفیظ، منور حسین بھی ہمراہ تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر، اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب ،ٹی ایم او رانا نواز خان ،چیف آفیسر طارق جاویدکمبوہ، میاں منیر احمد ایس ایچ او پیرمحل ،میاں اسدحفیظ ممبر امن کمیٹی و دیگر تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل علماءبورڈ کے ڈوثیرنل چیئرمین مفتی محمد اکبر رضوی کے انتقال پراظہار تغریت کے لئے ڈوثیرنل امن کمیٹی ممبر مولانا حمید الدین رضوی اورمولانا نعیم الدین رضوی، سعدالدی رضوی،ضیاالدین رضوی، طاہر رضوی کے گھر گئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالی سے دعاکی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے عامر اعجاز اکبر نے مفتی محمد اکبر رضوی ملک کے ممتازاور نامور عالم دین وہ ایک متقی پرپیزگار اور عالم باعمل تھے وہ ہمارے ضلع ٹوبہ کی پہنچان تھے ان کی عملمی دینی ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علامہ مفتی محمد اکبررضوی تمام مسالک کے نزدیک انتہائی محترم اور معتبر شخصیت تھے وہ بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد امت کے علمبردارتھے انکی شخیصت ہم سب کے لیے مینار نور ہے انہوں نے کہاہمیں اپنی صفوں کے اندر اپنے اکابرین کے افکار و نظریا ت کو فروغ دینا چاہے بلا شک و شبہ اس وقت ملک اورملت کو اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔قومی اتحاد کی موجودگی میں ہم اپنے ہر دشمن کو شکست فاش سے دوچار کرسکتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے مفتی محمد اکبر رضوی کی عظیم عملی اور روحانی شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ علامہ صاحب علاقہ بھرمیں امن و محبت اور اخوت اسلامی کو خوب پروان چڑھایا یہی وجہ ہے کہ تمام مسالک
اور عقائد کے لوگ انکادلی احترام کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے )وٹرسائیکل سوار فیملی کو گاڑی کی ٹکر ماں بیٹا ہلاک ایک شدید زخمی تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی پنڈی غازی آباد کا رہائشی زبیر اقبال اپنی والدہ امیراں بی بی او رنیو ی ملازم زاہد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دربار حضرت باہو سلطان پر حاضری دے کر آ رہے تھے کہ شورکوٹ تحصیل چوک میں پیچھے سے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس سے زبیر اقبال موقع پرجاں بحق ہوگیا اور امیراں بی بی کو نشتر ہسپتال ملتان میں ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ نیوی کا ملازم فوجی زاہد شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔ جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی
ہے۔

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal