پیرمحل کی خبریں 24/9/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل طلبہ و طالبات کو لانے والی بسوں ویگنوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر چلتے پھرتے بم، کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہونے کا خدشہ، انتظامیہ فی الفور کاروائی کرے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت ضلع بھر میں طلبہ وطالبات کو لانے اور لے جانے والی بسوں ویگنوں کیری ڈبہ جات میں گیس کے غیر معیاری سلنڈر جوکہ کھلے عام سیٹوں کے نیچے رکھے ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کو لانے اور لے جانے والی بسوں ویگنوں کیری ڈبہ جات کو کبھی چیک کرنا گوارانہ کیا جس سے ٹرانسپورٹر کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے طلبہ وطالبات کو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ سے دوچار کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ اس سے قبل غیر احتیاطی کی وجہ سے لاری اڈا پیرمحل میں ہائی ایکس کوچ اور ایک کیری ڈبہ آگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہوچکا ہے انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود غیر معیاری گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور غیر معیاری گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو کسی بڑے جانی حادثہ سے بچایاجائے

پیرمحل( نامہ نگار )سندھ میں اساتذہ پر تشدد ظلم وبربریت کی بدترین مثال ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی صدر ارشاد رندھاوا ، محمد رفیق ساجد جنرل سیکرٹری ، محمد ظفر آصف نائب صدر محمد اقبال جٹ نائب صدر نے سندھ حکومت کی طرف مطالبات کے حق میں مظاہرہ کے دوران کیے گئے بدترین تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا اساتذہ مستقبل کے معمار وں کے تخلیق کار ہے پوری دنیا میں اساتذہ کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا ہے جس میں معاشرے میں اساتذہ کی تذلیل کی جائے گی اس قوم کا مستقبل ترقی یافتہ ہونے کی بجائے پسماندگیوں کا شکار ہوگا سندھ حکومت کو اساتذہ کے مسائل فی الفور تسلیم کرتے ہوئے اساتذہ کو عزت کا مقام دینا ہوگا تاکہ اساتذہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دے سکیں

پیرمحل ( نامہ نگا ر)تحصیل پیرمحل کا تعلیمی میدان میں ایک اور اعزاز وزیراعلی پنجاب کے قائم کردہ پنجاب ایجوکیشن اندومنٹ فنڈ (PEEF) او (PEC) میں نتائج کی بنیاد پر تحصیل پیرمحل کے ایلیمنٹری سکولوں کے جماعت ہشتم کے 37 طلبہ نے تعلیمی وظائف حاصل کرلیے طلبہ کو پراسس مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ایجوکیشن اندومنٹ فنڈکے اس فنڈ سے 800 روپئے ماہانہ وظیفہ ملے گا تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فاروق زاہد کی بہترین ایڈمنسٹریشن اور اور کوالٹی ایجوکیشن کیلئے کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ میںتحصیل پیرمحل کے ایلیمنٹری سکولوں کے جماعت ہشتم کے 37 طلبہ نے وزیراعلی پنجاب کے قائم کردہ پنجاب ایجوکیشن اندومنٹ فنڈ (PEEF) او (PEC) کے تعلیمی وظائف حاصل کرکے جملہ اساتذہ ہیڈماسٹران کا نام روشن کردیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فاروق زاہدنے شاندار کارکردگی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا تحصیل پیرمحل کے37 طلبہ سکالرشپ پنجاب ایجوکیشن اندومنٹ فنڈ کیلئے سلیکٹ ہوئے اور ہم آئندہ بھی مزید محنت اور شاندار نتائج کے ساتھ تعلیمی میدان میں پیرمحل کا نام روشن کریں گے DDEO فاروق زاہد نے اساتذہ ار ہیڈز کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی آئندہ بھی محنت جاری رکھیں گے اور کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کیلئے حکومتی پالیسیوں اور کوششوں کو عملی جاما پہنائیں گے یاد رہے کہ کوٹ کر م شاہ ایلیمنٹری سکول کے تمام 16 طلبہ سکالرشپ کیلئے ہوئے ہیں جو ہیڈ ٹیچر محمد انور اور دیگر اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے
پیرمحل ( نامہ نگا ر) میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کی سرکاری اداروں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں پائی جانے والی خرابیوں سے بھی آگاہ کیاجاسکے ان خیالات کا اظہار راناغلا م سرور بابر مرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے اپنے مطالبہ میں کیا انہوںنے کہا میڈیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت طرز عمل اختیار کرتے ہوئے خامیوں کی نشاندہی کرے۔پریس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیاکے لوگ معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں اور ان کی رپورٹوں سے راہنمائی حاصل کر کے اصلاح احوال کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے تصادم سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے اور منفی ذہن رکھنے والے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں موجودہ دور میں پریس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور دنیا کے کسی حصے میں کوئی واقعہ رونما ہو تو چند منٹوں میں خبر آ جاتی ہے میڈیا کہ نمائندوں کو کسی بھی سرکاری ادارے میں داخلہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے تو پریس کوریج کی بدولت خوبیوں اورخامیوں پر مثبت نشاندہی سے قابو پانا ممکن ہوجاتاہے مگر بعض اداروں کی طرف سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اداروں میں موجود کرپٹ مافیااپنی خامیوںاور کرپشن کو دور کرنے کی بجائے بلیک میلنگ کی صحافت کا بہانہ کرکے حقائق سے پہلوتہی کرنااپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام عامل صحافیوں کی ایک حتمی فہرست مرتب کی جائے گی جو تمام سرکاری اداروں کے سربراہوںکو مہیا کی جائے گی جس کی روشنی میں ورکنگ صحافیوں کو اپنے فرائض ادا کرنے میںمدد ملے گی انہوںنے مطالبہ کیا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کی سرکاری اداروں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں پائی جانے والی خرابیوں سے بھی آگاہ کیاجاسکے
پیرمحل ( نامہ نگار )عرس ومیلہ بابا شیراں والا سید سخی عبداللہ شاہ غازی سوئم سہروردی چشتی قادری کا عرس مبارک مورخہ23تا25ستمبر کو دربار شورکوٹ روڈ پیرمحل منعقد ہورہاہے جس کے گدی نشین بابا زاہد انور ہونگے آرگنائزنگ کمیٹی خورشید انور ،اسد ریاض ، اسرار ریاض ،عمرریاض ،وسیم زاہد ،چوہدری محمدا کرم ،چوہدری محمد اجمل ،راناشمشاد علی ،بابا محمد حسین ،میاں غلام شبیر ،بابا عبدالنبی ملنگ ،جاوید اقبال ، کاشف عرف کاشی سمیت ہزاروں مریدین عقیدت مند شرکت کریںعرس مبارک میں محفل نعت خوانی محفل سماع، لنگر عام ہوگا
پیرمحل ( نامہ نگا ر)
محکمہ مال ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹھ سا ل سے پٹواریوں کی آسامیاں آٹھ سال سے پابندی کی نظر تقرری کے منتظر 50پٹواری انتظار کی سولی پر لٹک گئے تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل ٹوبہ میں15تحصیل گوجرہ میں13جبکہ تحصیل کمالیہ میں 8پٹواریوں کی آسامیاں خالی ہے 2005 ء کے بعد پٹواریوں کی بھرتی نہ کی جاسکی جس سے آٹھ سال گذرنے کے باوجود 50سے زائد بھرتی کے منتظرپٹواری ضلعی انتظامیہ کے رحم وکرم پر ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی بجائے ریٹائرڈ پٹواریوں اور عارضی تقرری کے منتظر پٹواریوں سے کام چلارہی ہے جبکہ کوٹہ پر بھی عملدرآمد نہ ہونے سے 50کے قریب پٹواری اپنی بھرتی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہے بھرتی کے منتظر پٹواریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، صوبائی وزیر مال ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خالی آسامیوں کو پر کرکے تقرری کے منتظر پٹواریوں کو بھرتی کیاجائے تاکہ ا ن کو روزگار میسر آسکے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ریاض قدیر بھٹی کی بطور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تعیناتی تعلیمی کارکردگی کے لیے احسن اقدام ہے اساتذہ کے مسائل اورانہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی امید کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی صدر ارشاد رندھاوا ، محمد رفیق ساجد جنرل سیکرٹری ، محمد ظفر آصف نائب صدر محمد اقبال جٹ نائب صدر ودیگر عہدیداران نے ریاض قدیر بھٹی کی بطور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تعیناتی پر اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کیا انہوںنے کہا اساتذہ معاشرے کا منبع ہے جس کی تربیت سے مستقبل وابستہ ہے اساتذہ کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی نظام کی خرابیوں کی بدولت اساتذہ معاشرے کے مجر م بن کررہ گئے ہیں انہیں جو مقام دینا چاہیے تھا وہ مقام دینے کی بجائے انہیں حالات کے بھنور میں پھنساکر تعلیمی آبیاری سے محروم رکھا جارہا ہے استاد مستقبل کے معماروں کی تربیت کرنے کی بجائے اپنے مسائل کے بھنورمیں پھنس کر رہ گیا ہے ریاض قدیر بھٹی کی بطور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تعیناتی سے اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی اور ایجوکیشن دفاتر سے کرپشن کے خاتمہ کا پیش خیمہ ہوگی