پیرمحل کی خبریں 1/12/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) تقریب تقسیم ٹیلنٹ ایوارڈ سپر سیکشن کا انعقاد بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ میں لیپ ٹاپ اور کیش پرائز کی تقسیم تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری کالج چک333گ ب میں سپرسیکشن کے مقابلہ جات کے سلسلہ میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈایئر کے طلبہ میں سپر سیکشن کامقابلہ جات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تھے جبکہ مہمان اعزاز پرنسپل انفاس احمد ، ناصر محمود کینتھ تھے تقریب میں مہمان خصوصی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد میں بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ کو کیش پرائز اور اسناد اور لیپ ٹیپ تقسیم کیے علاوہ ازیں فورتھ ایئر کلاس کے بہترین طلبہ کو پیف کی طرف سے وظائف کی تقسیم کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس وادبی ایلیمنٹری سکول مقابلے اردونویسی کے مقابلہ جات میں محمد فرقان نے اول، محمدفرقان الدین نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس وادبی مقابلہ جات کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں زیر سرپرستی چوہدری محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی او پیرمحل ز یر نگرانی محمد علی اے ای او مرکز پیرمحل ، محمد سجاول اے ای او، ذوالفقار علی اے ای ا و، چوہدری محمد اسلم ، سہیل محمود ڈی ایم ، محمد سرفراز ، دوست محمد بھٹی منعقد کروائے گئے جس میں تحصیل بھر کے 18 سکولوںکے طلبہ نے شرکت کی نتائج کے مطابق محمد فرقان ولد منیر احمد سعیدگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل نے اول اردومضمون نویسی ، محمدفرقان الدین ولد محمد دین گورنمنٹ ہائی سکو ل چک نمبر689/31گ ب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، تیسری پوزیشن دبیر عابد ولد عابد حسین اسلامک آکسفورڈ سندھلیانوالی انگریزی مضمون نویسی جمعہ خان ولد گل خان گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چک673/14، اول جبکہ محمد نوید ولد محمد رمضان گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چک319گ ب نے دوسری جبکہ مومن عباس ولد غلام عباس گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بیس رفیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا چیف آفیسر پیرمحل اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون چھ دکانداروں کو ہزاروں روپے کے نقد جرمانے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل اوررانا اختر علی تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھ دکانداروں جن میں فقیرمحمد ولد اختر علی دودھ دہی فروش کو تین ہزار روپے جرمانہ تاج ولد صدیق کو جعلی پراڈاکٹس پر دس ہزار روپے جرمانہ ذیشان ولد بشیر احمد کو جعلی بسکٹ اور جعلی پراڈکٹ پر سا ت ہزار روپے جرمانہ سلطان ولد بشیر احمد کو ناجائز تجاوزات پر چار ہزار روپے جرمانہ بابا شریف ولد اللہ رکھا کو پانچ ہزا رروپے جرمانہ سنی ولدغلام عباس کو چارہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal