پیرمحل کی خبریں 9/10/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) لو میرج کرنے پر گائوں کے لوگوں نے تشدد کے بعد مونچھیں بھویں اور بال کاٹ دیئے پسند کی شادی کرنے والے شاہد ساگر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج مقدمہ میں 14 نامزد سمیت 10نا معلوم افراد شامل پانچ ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق چک نمبر755گ ب کے رہائشی شاہد ساگر کو لو میرج کرنے پر گائوں کے لوگوں نے تشدد کے بعد مونچھیں بھویں اور بال کاٹ دیئے تھے تھانہ اروتی پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے شاہد ساگر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 24افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں 14نامزد ملزم سمیت 10نا معلوم افراد کو شامل کیا گیا پانچ ملزمان کو گرفتا رکرکے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے

پیرمحل 🙁 نامہ نگار ) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ہمراہ محبوب لادی گجر نائب تحصیلدار کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے مالیت کا رقبہ سرکار واگذار کروالیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ہمراہ محبوب لادی گجر نائب تحصیلدار کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کے عملہ نے اضافی آبادی چک320گ ب میں 32/34کی کاروائی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کو واگذار کرواکر ملبہ بحق سرکار ضبط کرلیا ( تصویر ہمراہ ہے )

پیرمحل 🙁 نامہ نگار ) اے ای او مرکز پیرمحل کے زیر اہتمام محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈ ی او،محمد عمیر شہزاد ایجوکیشن آفیسر کی قیادت میں اساتذہ آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا گیا محمد عمیر شہزاد ایجوکیشن آفیسرپیرمحل کی قیادت میں اساتذہ کی آگاہی واک تفصیل کے مطابق اے ای او مرکز پیرمحل کے زیر اہتمام محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈ ی او،محمد عمیر شہزاد ایجوکیشن آفیسر کی قیادت میں اساتذہ آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا گیا جس میں اساتذہ نے آگاہی واک کی واک کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈ ی اونے کہا زمین ہمارے پاس آنیوالی نسلوں کی امانت ہے ،، بہتر معیار زندگی کیلئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا، ہم سب کو زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے اور انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمین کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرناہے ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں عوام کو آگہی دینا ہیمحمد عمیر شہزاد ایجوکیشن آفیسر نے کہا زمین ہم سے محبت کا تقاضا کرتی ہے،،، پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کیساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے، ورلڈ ارتھ ڈے کو عالمی سطح پر منانے کا بنیادی مقصد کرہ ارض کی حفاظت سے اور ماحولیاتی آلودگی سے وابستہ مسائل کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔یہ دن پہلی مرتبہ 1970 میں دنیا میں منایا گیا تھا۔یہ وہ زمانہ تھا جب ایک طرف تو ماحولیات کی بقا کے لیے کوششوں کا آغاز کیا گیا اور دوسری طرف تیل کی بڑھتی قیمتوں اور فضائی آلودگی کی وجہ سے اس دن کو منانے کی اہمیت بھی دو چند ہو گئی تھی۔ہمیں اپنے اردگر د گھروں سکولوں اور محلہ جات میں صفائی پر توجہ دیتے ہوئے ماحول کی صفائی اور فضائی آلودگی پھیلانے سے گریز کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں زمین کو درپیش خطرات سے بچا جاسکے اس موقع پرچوہدری سہیل محمود ہیڈماسٹر ، چوہدری محمد اسلم ، محمد سر فرا ز ،مجا ہد حسین ،محمد علی ،محمد طا ر ق اور دیگر اساتذہ نے بھرپور شرکت کی

پیرمحل (نامہ نگار ) ضلعی حکومت کے زیرانتظام ضلع بھر کے بس سٹینڈزپرغیرقانونی اڈافیس کی وصولی پرپابندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ،،جنرل بس اسٹینڈ پیرمحل میں سرعام اڈا وصولی سمیت جنرل بس اسٹینڈ کے باہر غیر قانونی طورپر گاڑیوں کی آمدورفت جاری آرٹی سیکرٹری سمیت تمام مجاز محکمے بے بس رات کے وقت تمام ٹرانسپورٹ مین گیٹ لاری اڈا سے نکلنے پر گیٹ بند ہونے پر دکانداروں ٹرانسپورٹرز ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا تفصیل کے مطابق ضلعی حکومت کے زیرانتظام ضلع بھر کے بس سٹینڈزپرغیرقانونی اڈافیس کی وصولی پرسابق ڈپٹی کمشنر عامراعجازاکبرنے پابندی کانفاذ کیا تھا مگرنئے ڈپٹی کمشنرکی آمد پر لاری اڈا پیرمحل میں غیرقانونی طورپر اڈا فیس کی مد میں سارا دن وصولیوں کا سلسلہ شروع ہے محمد اظہر نواب موٹر وہیکلز ایگزامینر نے فرضی کاروائی کے بعد قانون خاموشی اختیار کرلی تھی آرٹی سیکرٹری جس کا قانون صرف دن کے وقت لاگو ہے رات کے وقت راولپنڈی لاہور اور لمبے روٹ پر جانے والی بسیں لاری اڈا پیرمحل کے باہر سے مین گیٹ پر کھڑی کرکے قانون کی سرعام دھجیاں اڑائی جارہی ہے انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود عملی طورپر بیس منٹ غیرمتعلقہ ٹرانسپورٹر کو الاٹ کررکھے ہیں جو اپنے کارندوں کے ذریعے ٹرانسپورٹر ز کو بلیک میل کرکے ٹھیکہ داری سسٹم کے تحت اڈا فیس وصول کررہے ہیں جبکہ عملی طور پر گاڑیاں رکھنے والے ٹرانسپورٹر ز ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا شکار ہے کیونکہ تحریری طورپر آرٹی سیکرٹری کو جنرل بس اسٹینڈ کے اندر گاڑیاں اور بیس منٹ الاٹ کرنے کی درخواستیں دی گئی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوا سماجی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ پیرمحل میں اڈاوصولی کو روکتے ہوئے رات کے وقت بھی قانون پر عملدرآمد کروایاجائے مجاز اتھارٹی کو فرضی کاروائی سے روکتے ہوئے عملی طورپر ضلع بھر میں قانون پر عملدرآمد کروایاجائے