پیرمحل کی خبریں 27/9/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) رائے ونڈ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی صدر ریٹائرڈ میجر احمد نواز کی رہائشگاہ پر ضلعی عہدیداروں اور ورکروں کا اجلاس پی ٹی آئی صدر ویسٹ ریجن پنجاب چوہدری محمد اشفاق کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سمیت ضلعی وتحصیل عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی چوہدری محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کارکن اور عہدیداران رائے ونڈ جلسہ کو ضرور کامیاب بنائیں ن لیگ والوں نے میڈیا پر ڈنڈے اور گنڈاسوں سے جعلی عکس پیش کیا کہ عمران خان اپنے موقف سے ہٹ جائے گا پاکستان کو عمران خان جیسے بے باک اور نڈر لیڈر کی ضرورت ہے عمران خان نے جس طرح انڈیا اور مودی کو للکاراہے وزیر اعظم بھی اسی طرح جواب دیتے تو انڈیا کے حکمرانوں کو گیڈر بھبکھیوں کی جرات نہ ہوتی مگر وزیراعظم کو جرات نہ ہوئی کہ مودی کے خلاف بات کرتے نواز شریف کو بتانا چاہئے تھا کہ انڈیا اور را پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے امید ہے رائے ونڈ جلسہ حکومت کے خلاف آخری جلسہ ہو اور دوبارہ ضرورت نہ ہو اس موقع پر میجر احمد نواز ، ملک ثاقب تھہیم ، ڈاکٹر کشف ریاض سمیت کثیر تعداد میں کارکنا ن عہدیداران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) تھانہ اروتی کے گائوں 751گ ب میں دوگروپوں کے درمیان تصادم نا معلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیل کے مطابق چک نمبر751گ ب میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں اور آزادانہ فائرنگ میں ایک شخص محمد نواز ولد منظور موقع پر جاں بحق ہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) بجلی کے بحران کے خاتمے اور آبی ضروریات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیرناگزیرہے ذاتی مفادا ت بجائے قومی مفاد ات کے پیش نظر حکمرانوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر مکمل کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کو دل سے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا اس لئے اس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔ہندوستان نے ہمارے حکمرانوں کی نااہلی اور چشم پوشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے حصے کے دریائوں پر غاصبانہ قبضہ کر کے ڈیمز بنا کر پاکستان کو پانی سے محروم کرنے سمیت جب چاہا ان ڈیم کے ذریعے پانی چھوڑکر پاکستانی کے دریائی علاقوں کو پانی میں ڈبوکر نیست نابود کرنے کا سلسلہ شروع کردیا مگر ہمارے حکمران آج بھی اہم قومی نوعیت کے ایشوء پر سیاست چمکارہے ہیں آج ملک توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے ہم پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے والے اس سستے ذریعے کو زیرِ استعمال لانے سے محروم ہیں۔ ہمارے عوامی نمائندوں اور حکمرانوں نے بھی اس مسئلہ کے حل کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی ہے ہر جمہوری دور میں سیلاب آئے ہیںلیکن حکمرانوں نے اس مسئلہ کے حل کی جانب کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں ورنہ ہمارا حال بھی صومالیہ جیسا ہوسکتا ہے پاکستان کا ازلی دشمن بھارت آبی جارحیت کے ذریعے ہرسال پاکستان کو نقصان سے دوچار کرتارہے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈینگی کے خلاف مہم ،،سرکاری محکمہ جات کی بے حسی ،،پیرمحل شہر و گردونواح میں ڈینگی سپرے نہ ہو سکی ،، ،،تفصیلات کے مطابق پیرمحل شہر ،سندھیلیانوالی ،واہگی ،اروتی ، چٹیانہ ،درکھانہ سمیت 300سے زائد دیہاتوں پر مشتمل رہائشی آبادیوں میں ٹی ایم اے کی طرف سے کوئی سپرے نہ ہو سکی تحصیل کونسل کے افسران اور ٹی یم اے عملہ کی بے حسی پچھلے سال بھی کئی علاقے سپرے سے محروم رہے جس وجہ سے علاقہ میں ڈینگی وائرس سے دو افراد کی ہلاکتیں ہوئیں اور 16 افراد سے زائد مریض ڈینگی علاج معالج کے سلسلہ میں فیصل آباد ،لاہور کے ہسپتالوں میں پہنچ گئے تھے پچھلے سالوں ڈینگی کی وباء کے غیر متوقع پھیلائو کے باوجودٹی ایم اے افسران اور ملازمین عملی طورپرڈینگی کے خلاف سپرے کرنے کی بجائے ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،کمشنر فیصل آباد کو جھوٹی من گھرٹ تسلیاں دے کر سب اچھا کی رپورٹ اور ڈینگی سے علاقہ کوبلاجواز صاف قرار دے رہے ہیں جو سراسر غلط ہے علاقہ میں ڈینگی مریضوں کی دن بدن تعداد میں اضافہ ہونے سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئی ہے نکھٹو کام چور افسران بالا نہ صرف کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کو ہوا میں اڑا رہے ہیں محکمہ صحت کے افسران و دیگر متعلقہ ادارے اپنے چہیتوں کے علاقو ں میں دکھاوے کے لیے سپرے کر کے خوش کر رہے ہیں جو کہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے علاقہ بھروقت ڈینگی سپرے نہ ہونے سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے مذہبی و سماجی تنظیموںسمیت عوامی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے اورذمہ دار افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان بین الاقوامی سازشوں کے چنگل میں ہے بھارت اسرائیل امریکہ عالمی دہشتگرد ہے ٹرائیکون کسی کا دوست نہیں بن سکتا پاکستان کو ناکام ریاست قرار دے کر بھارتی جارحیت اور بھارتی تسلط کا منصوبہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا انڈیا نے پاکستان پر جارحیت کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ پاک سرزمین انڈیا کا قبرستان بنے گی پاکستانی قوم عسکری قیادت کے شانہ بشانہ ملک کی سلامتی کے لیے ہردم تیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی خان سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ اگر مسلسل 15 سال غریب افغان قوم امریکہ کا مقابلہ کر سکتی ہے تو ایٹمی طاقت سے مالا مال پاکستانی قوم جذبہ شہادت سے سرشار اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے بھارت پاکستان کو دھمکیاں دینے کی بجائے حالات سے سبق سیکھے کشمیر میں بھارت کی مسلسل فوجی طاقت کے استعمال سے انڈیا کی بربریت میں اضافہ ہوا انڈیا کو فوجی طاقت کی بجائے کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی ورنہ انڈیا فوجی طاقت کے گھمنڈ میں آنے والے وقت میں پاش پاش ہوجائے گا انڈیا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاک وطن میں کشت وخون جاری رکھے ہوئے ہیں اس کا انڈیا اور اس کی ایجنسیوں کو آنے والے وقت میں جواب دینا ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی نے ضلع بھر کے لائزنگ آفیسران / ہیڈماسٹرکی زندگی اجیرن کردی، تعلیمی امور کی بجائے سکولز کے معائنے ، خود کام کرنے کی بجائے اپنے دفتر کا تمام کام لائزنگ آفیسران / ہیڈماسٹرکے ذمے لگارکھا ہے ڈپٹی ڈی او سیکنڈری منیر الحسن شاہ نے دفتر ی امور انجام دینے کی بجائے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیکچر ز سے کمائی کرنا شروع کردی اساتذہ اور لائزنگ آفیسران سے ہتک آمیز سلوک ، اور بخشش نہ دینے پر غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر اساتذہ کو ذلیل کرنا شروع کررکھاڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور اور ای ڈی او ایجوکیشن کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر ، جوکرنا ہے کرلو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا محمد امین بھٹی کا اساتذہ کو کورا جواب ،،فی الفور ڈی اواور ڈپٹی ڈی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو محکمہ بدر کیاجائے ضلع بھر کے لائزنگ آفیسران وہیڈماسٹر صاحبا ن کا مجاز اتھارٹی سے مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی جو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میںمئی2016کو تعینات ہوئے چار ماہ کے اندر ضلع بھر کے ہیڈماسٹر ز صاحبان کو تعلیمی امور انجام دلوانے کی بجائے اپنے دفتر کا کلرک اور چپراسی بنارکھا ہے اپنے دفتر کے تمام امور خود کرنے یا اپنے ماتحت ڈپٹی ڈی او سیکنڈری منیر الحسن شاہ سے کروانے کی بجائے لائزنگ آفیسران / ہیڈماسٹرجس کے ذمہ 15سکول ہوتے ہیں ڈیٹا جمع کرنے پر لگارکھا ہے جس سے ضلع بھر کے تمام ہائی سکولز کے ہیڈز کی توجہ اپنے اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی بجائے دفتری امور کی طرف ہے کوئی بھی سربراہ ادارہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو ادانہ کرپارہاہے جس کابراہ راست اثر طالب علموں کی تعلیم پر ہورہا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی اور ڈپٹی ڈی ای او مال پانی بنانے کے لیے ضلع کے اس سکول کامعائنہ کرتے ہیں جس کو ٹارگٹ کرنا ہوعلاوہ ازیں براہ راست کسی بھی سکول کی ڈاک وصول نہیں کرتے بلکہ تمام ڈاک لائزنگ آفیسران کو وصول کروائی جاتی ہے جس کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی نے بذریعہ تحریر تمام لائزنگ آفیسران کودے رکھا ہے ڈی ای او کے دفتر کی تمام برانچز کا عملہ فارغ موجیں مار رہاہے جبکہ کوئی استاد انفرادی کام کروانے کے لیے آتا ہے تو اس کی جیب خالی کرلی جاتی ہے جس کاباقاعدہ حساب دفتر کے کیئر ٹیکر اور بجٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر کے ذمہ ہے دفتری اوقات میں تین ٹائم چائے اور فروٹ ایک ٹائم پر تعیش کھانا کا خرچ جمع کر واکرکوئی بھی استاد اپنے انفرادی کیس کو آگے ارسال کرسکتاہے سکول ٹائم کے بعد تمام لائزن سکولز کو پابند رکھا جاتاہے اور سنیارٹی لسٹ کی تصدیق کروائی جاتی ہے اساتذہ سے ناروا سلوک غیر قانونی اور غیر انسانی احکامات کے ذریعے ضلع بھر کے اساتذہ کی تذلیل معمو ل ہے اساتذہ ضلع بھر کے لائزنگ آفیسران وہیڈماسٹر صاحبا ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سپیشل سیکرٹری تعلیم ، سمیت مجاز اتھارٹی کو دی گئی درخواستوں میں دونوں افسران کو محکمہ بدرکرنے کامطالبہ کیا ہے