پیر محل کی خبریں 6/1/2016

پیرمحل (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں ضمنی انتخابات پی پی 89 کی خواتین کی پولنگ کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحان دینے والے طلبہ کو سخت پریشانی کا سامنا امتحان سے چند منٹ پہلے امتحانی سنٹر میں داخلہ کی اجازت تفصیل کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کے پیش نظر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں امتحانی سنٹر قائم کیا گیا جس میں پی پی 89کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں خواتین ووٹروںکے دوپولنگ اسٹیشن اور ایک مرد حضرات کاپولنگ بنایا گیا پولنگ کے باعث طلبہ کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس پر طلبہ امتحان شروع ہونے سے چند منٹ پہلے امتحانی مرکز میں داخل ہوئے جس پر طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ امتحانی عملہ بھی اس صورتحال سے سخت پریشان نظر آیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی جرأت اور اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ان کے آہنی عزم کی مثال ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے سمیت آئینی حکومت کا تحفہ دے کر طالب علموں کسانوں زمینداروں مزدوروں کے گراں قدر خدمات ان کی رہتی دنیا تک عظیم قربانیوں کاثمرہوگی ان خیالات کا اظہار :ذوالفقار علی بھٹوشہید کی 88ویں سالگرہ کے پر رانا محمد جمیل سابق راہنما پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل نے ہمراہ ملک محمد اختر پان والے ، ملک ناصر رشید ، فقیرمحمد فقیر یا ملک ریاض گجر ، رانامحمد شاہد ، محمد نجیب مٹھو، رانا محمدا جمل ، اقبال انصاری ، محمد افضل ، رانا محبوب ، چوہدری چاند سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا بھٹو نے اپنے اقتدار میں عوام کی فلاح کے بہت کام کیے۔ طالب علموں کے سٹوڈنٹ کارڈ ان کے دور میں بنائے گئے۔ذوالفقار علی بھٹو ایک نئی جدید سوچ کے مالک تھے وہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے حالات اور وقت کے ساتھ لیکر چلنا چاہتے تھے اسی لیے انھوں نے ایک ایسی سیاسی جماعت بنائی جس کا منشور فلاح بہود اور عوامی خدمات پر مشتمل تھا ۔ بھٹو نے بہت کم وقت میں پورے پاکستان کی عوام کا دل جیت لیا تھا۔ انہی کے دور حکومت میں پاکستان نے ایٹم بم کی تیاریاں شروع کردی تھیں ۔پاکستان اسٹیل مل اور دیگر ادارے بھی وجود میں آئے۔ بھٹو نے زراعت کو فروغ دینے کیلئے جدید زرعی آلات کسانوں ، زمینداروں کومفت اور آسان اقسام میں زرعی قرضے فراہم کیے تاکہ کسان اور جاگیردار ان جدید ٹیکنالوجی اور قرضہ کی سہولت کو اختیار کرتے ہوئے زرعی اجناس کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کاعز م دیا صنعت و تجارت کی فروغ کیلئے بھی نئے پلان تیار کیئے اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے پیداوار میں اضافہ کیا۔بھٹو کے دور حکومت میںمزدور یونین کومکمل آزادی حاصل تھی۔بھٹو غریب پرور ہونے کے ناطے وہ مزدور یونین کے حامی تھے۔ 1972ئ میں بھٹو نے اولڈ ایج بینیوینٹ اور پینشن کا سسٹم رائج کیا ۔ 28 نومبر1972ء کوپاکستان کا پہلا نیوکلیر پاور پلانٹ کراچی کا افتتا ح کیا۔ 12 اپریل1973ء کو پاکستان آئین میں ترامیم کیں۔ یکم جنوری 1974ء کو تمام بینکوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیامگران تمام خدمات کے عوض آمروںنے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے مرتبے پر فائز کرکے ہمیشہ کے لیے امر کردیا بھٹو کارکنوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے زندہ رہے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بائی پاس بھسی روڈ پر دوکاروں میں تصاد م سے کار سوار صحافی بال بال بچ گئے ڈرائیور شدید زخمی تفصیل کے مطابق کمالیہ کے صحافی امجد سعید اور ان کے دیگر ساتھی ضمنی الیکشن کی کوریج کے سلسلہ میں بائی پاس بھسی روڈ پر جارہے تھے کہ سامنے سے بے قابو تیز رفتار کارسوار نے تیزی سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں کاروں کا شدید نقصان ہوا کار سوار صحافی بال بال بچ گئے جکہ ڈارئیور شدید زخمی ہوا جس کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی تھانہ پیرمحل پولیس نے موقع پر کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پی پی 89کا ضمنی انتخاب ووٹروں کی عدم دلچسپی سارا دن ووٹر ز ووٹ ڈالنے کے لیے آتے رہے ٹرن آئوٹ ناقابل یقین حد تک کم امیدواروں کے حامی گھروں میں موجود خواتین مردوں کی منتیں کرکے ووٹ ڈالنے کے لیے آمادہ کرتے رہے تفصیل کے مطابق پی پی 89کے ضمنی انتخاب میں بلدیاتی انتخابات کی نسبت ٹرن آئوٹ ناقابل یقین حد تک کم رہا جس میں صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک ووٹر اکا دکا وقفے وقفے سے ووٹ ڈالنے کے لیے آتے رہے اور پولنگ عملہ اور امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ رش نہ ہونے کے باعث سارا د ن چائے اور چاول نوش کرتے ہوئے اپنے اپنے فرائض انجام دیتے رہے جبکہ امیدواروں کے حامی اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے ووٹروں کے گھروں میں جاکر مرد خواتین حضرات کی منتیں کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کے لیے آمادہ کرتے رہے مگر اس کے باوجود ضمنی انتخاب میں عوام کی دلچسپی کم رہی جبکہ امیدواروں کی طرف سے لگائے گئے پولنگ اسٹیشن حامیوں سے خالی نظر آئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے تحصیل لینڈریکارڈ کے اوقات12گھنٹے ہونے سے عوام کو اپنی زمینوں کے انتقال رجسٹری فردملکیت حاصل کرنے میں آسانی ہوئی عوامی سہولت کے لیے لینڈر یکارڈ دفتر کے اوقات 8گھنٹے سے بڑھاکر 12گھنٹے جاری رہیں گے تاکہ لینڈر یکارڈپر بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث زیادہ سے زیادہ سائلین روزانہ مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ لینڈ ڈا ئر یکٹر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری محمد سلیم ریونیو آفیسر ، فلک شیر ایس سی او ، محمد نعیم لیاقت ایس سی او صحافیوں رانامحمد اشرف ،ر اناشاہدالرحمن، قاسم بھٹی ، محمد سلیم گل کو پریس بریفنگ میں کیا انہوںنے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوںنے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے اس کے لیے لینڈر یکارڈ دفتر کے اوقات 8گھنٹے سے بڑھاکر 12گھنٹے کردیے ہیں تاکہ لینڈ ریکارڈ پیرمحل میں آنے والے ہر فرد کا کام روزانہ کی بنیاد پر مکمل ہوسکے انہوںنے کہا نئے نظام کے آنے سے عارضی طورپر کچھ مشکلات پیش آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ صدیوں سے چلنے والا پرانا نظام ہے جس میں کم لوگوں کی بجائے غیر متعلقہ لوگوں کو اپنے ساتھ لاکر سارا سارادن انتقال رجسٹری کے لیے افسران کے انتظار میں بیٹھے رہنا شام تھا مگر اب آسان اور ون ونڈ وپراسس کے تحت متعلقہ افراد کی فراہمی پر ہی انتقال رجسٹری ہونے سے وقت کی بچت سمیت عوامی اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) چک نمبر667/8گ ب کے 50الاٹی جناح آباد ی اسکیم پانچ مرلہ کے حقوق ملکیت حاصل کرنے کے لیے دوسال سے دربدرہمیں مالکانہ حقوق دیے جائیں الاٹیوں کی اعلیٰ حکام سے اپیل تفصیل کے مطابق چک نمبر667/8گ ب کے50کے قریب مستحق رہائشیوں کو2013میں گورنمنٹ اسکیم کے تحت جناح آبادی سکیم پانچ مرلہ میں پلاٹ الاٹ کیے گئے مگر ان مستحق افراد کو دوسال کاعرصہ گذرنے کے باوجود نہ توالاٹ منٹ آرڈرجاری کیے گئے اور نہ ہی پلاٹ نمبر جاری کیے گئے جس سے الاٹی عرصہ دوسال سے محکمہ مال کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں غلام غوث ، ، غلام بھیک ، محمد بشیر ، مشتاق احمد ، منشاء ، بشیر احمد ، عبدالعزیز ، صابر علی ، عبدالخالق ، مجیداں بی بی ، مقصو دعلی ، محمد بوٹا، غلام شبیر ، غوث بی بی وغیرہ نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام لکھی گئی درخواستوں میں جناح آبادی اسکیم کے الاٹیوں کو مالکانہ حقوق دینے کامطالبہ کیا ہے

ADLR

ADLR

Ection

Ection

Ections

Ections

Open Center

Open Center

PPP

PPP