پیر سید محبوب علی شاہ کا 68 ویں سالانہ عرس مبارک 5 جون کو شروع ہو گا، آفتاب احمد قادری

Aftab Ahmed Qadri

Aftab Ahmed Qadri

مکوآنہ (سٹی رپورٹر) جمعیت حنفیہ قادریہ محمودیہ رجسٹرڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات آفتاب احمد قادری محمودی نے کہا ہے کہ بانی جمعیت پیر سید محبوب علی شاہ المعروف شاہجان چشتی نظامی قدس سرہ العزیز کے 68 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 5 جون 2015 بروز جمعتہ المبارک بمقام خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں ضلع ابیٹ آباد میں ہورہا ہے۔

تقریب کا افتتاح سجادہ نشین مفکر اسلام صدر تحریک خلافت اسلامیہ صدر آل پاکستان مشائخ کونسل ابوزین پیر سید محی الدین محبوب اور ولی عہد صاحبزادہ حسام الدین محمود دربار شریف کو غسل اور بعد میں چادر چڑھا کر کریں گے اس کے ابتدائی دعا سے تقریبات کا آغاز ہوگا6جون بروز ہفتہ بین الاقوامی خلافت اسلامیہ کانفرنس ہوگی جس کی صدارت پیر سید محی الدین محبوب کریں گے۔

کانفرنس سے اندرون وبیرون ملک سے ممتازعلماء کرام ومشائخ حضرات خطاب کریں گے سالانہ عرس کی تقریب میں اندرون وبیرون ملک سے ہزاروں مریدین وزائرین شرکت کریں گے 7جون بروز اتوار بعداز نماز ظہر اختتامی دعا ہوگی جس کے بعد عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوجائیں گی۔