پشین کے علاقے دینار سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

Bodies Found

Bodies Found

پشین (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع پشین سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، شناخت کے لئے کوئٹہ روانہ کر دی گئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے دینار سے لیویز فورس کو میدانی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

لاشیں شناخت کے لئے سول اسپتال کوئٹہ روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے لیویز فورس علاقے میں پوچھ گچھ کے لئے موجود ہے۔