ہفتہ رواں میں دو طیارہ حادثات ہوتے ہوتے رہ گئے ، حکام کو خبر نہ ہوسکی

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) طیارے پہنچ گئے ، کنٹرول ٹاور کے ذمہ داران سوئے رہے ، بروقت اطلاع نہ دینے پر دو جہاز حادثے سے بال بال بچ گئے ، پائلٹوں کی کمال مہارت نے سیکڑوں افراد کی زندگی بچالی۔

کنٹرول ٹاور کی لاپرواہی اور غفلت نے سیکڑوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔ طیاروں کی آمد کے بارے میں بروقت اطلاع نہ دینے پر بڑا حادثہ پیش آتے آتے رہ گیا، ایران روٹ پر پی آئی اے اور اومان کے طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا رخ موڑ دیا اور سیکڑوں افراد کی زندگی بچالیں۔ اس سے پہلے دو مارچ کو اسلام آباد سے چترال جانے والی پرواز پی کے 660 کو پیش آیا جس میں کنٹرول ٹاور کی غلطی نے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی تھیں۔ ایک ہفتے میں طیاروں کے آمنے سامنے آنا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔