طیاروں کی کمی، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

Flight Schedule

Flight Schedule

لاہور (جیوڈیسک) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 13 پروازیں منسوخ جبکہ 3 پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، شیڈول متاثر ہونے کی وجہ طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیاں ہیں۔

یوں ائیرپورٹ پر آنے جانے والی ملکی اور غیر ملکی 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 3 فلائٹس گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے سمیت دیگر تین نجی ایئر لائنز کی لاہور، کراچی، ابوظہبی، مسقط، کوالالمپور، دمام اور بحرین آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔