کھلاڑیوں نے نظم وضبط توڑا تو سزا سخت ملے گی: انضمام الحق

Inzamam ul Haq

Inzamam ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ کپ میں شکست پر وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ کے باوجود ڈسپلن خراب کرنے والے کرکٹرز صاف بچ نکلے تھے مگر اب انہیں ٹف ٹائم دینے کو انضمام الحق آ چکے ہیں۔

خبر لینے کو چیف سلیکٹر نے صاف صاف کہہ دیا نظم و ضبط خراب کیا تو ملے گی سخت سزا۔ انضمام نے اپنا مقصد بھی میڈیا کو بتایا کہ ٹیم ایسی بنانا ہے کہ ہر ایک کو ہرانا ہے۔

انضمام الحق نے واضع کیا کہ وہ کامران اکمل ، شعیب ملک یا کسی اور کے لیئے دروازے بند کرنے نہیں آئے۔ اب صرف یہ دیکھا جائے گا کہ کس نے کس وکٹ پر رنز بنائے۔