کرکٹرز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کرنے کی تجویز

Cricket Red Card

Cricket Red Card

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹرز کیلئے ڈسپلن کا شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔ فٹبالروں کی طرح اب کرکٹروں کو بھی ریڈ کارڈ دکھائے جانے کی تجویز دیدی گئی ہے۔

ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے قانون منظور کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ بلے بازوں کیلئے اب چھکے پر چھکے مارنا آسان نہیں رہے گا۔

بیٹ کے کناروں کی چوڑائی اور موٹائی کم کرنے کا قانون بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

ورلڈ کمیٹی کی سفارشات ایم سی سی کی مین کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں۔ حتمی منظوری کے بعد نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر 2017 سے ہوگا۔