کرکٹرز نے ٹرینر کے جانبدارانہ رویے کی شکایت کر دی

Cricket Team Practise

Cricket Team Practise

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ میں ٹرینر کے جانبدارانہ رویے کی شکایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی ،وہاب ریاض اور سرفراز احمد سمیت چند کھلاڑیوں سے نرمی برتی گئی، دیگر کو سخت ٹریننگ کرائی جارہی ہے، عمرے کی ادائیگی کے بعد کپتان مصباح الحق نے بھی رپورٹ کردی، ماہر نفسیات نے لیکچر میں پلیئرز کو دباؤ برداشت کرنے کا سبق پڑھایا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا سلسلہ اتوار سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوااور 12 مئی تک جاری رہے گا، گذشتہ روز احمد شہزاد، سعید اجمل، عمر اکمل اور وہاب ریاض سمیت کئی کھلاڑیوں کے پانچوں ٹیسٹ سیشنز مکمل ہوگئے منگل کو بیشترکی فٹنس جانچ مکمل ہوجائے گی۔

اگلے مرحلے میں جونیئرز پر توجہ دیتے ہوئے ڈیٹا مرتب کرلیا جائے گا، عمرے کی ادئیگی کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی رپورٹ کردی ہے،ذرائع کے مطابق این سی اے میں سیشنز کے دوران کئی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ لینے والی ٹیم اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے رویے سے ناخوش دکھائی دیے۔