مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

Bilal Virk

Bilal Virk

راولپنڈی (جیوڈیسک) شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے بنی گالہ میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما ناصر موسی زئی نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ناصر موسی زئی این اے فور سے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے۔

ادھر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری ظہیر الدین نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمران خان نے تینوں رہنماؤں کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔