مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب

PML N Riyadh Cake Cutting

PML N Riyadh Cake Cutting

ریاض (وقار نسیم وامق) قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے زیراہتمام ریاض کے مقبول ترین ریستوران پاک ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف سیاسی، سماجی، ادبی جماعتوں اور عمائدین ریاض نے بهرپور شرکت کی۔

تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کی جبکہ نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے سرانجام دئیے،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت سنیئر ایڈوائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمود احمد باجوہ کو حاصل ہوئی، ہدیہء نعتِ عابد شمعون چاند نے پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید وینس کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا پاکستان وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث روزگار کے موقعے فراہم ہو رہے ہیں، سنئیر نائب صدر راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ سی پیک اور بجلی پیدا کرنے والے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں جن سے ملکی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ریاض کے صدر فیصل واہلہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن وزیراعظم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما وسیم ساجد کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو ایک طرف کرکے ملکر پاکستان کی ترقی میں ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

اگر پاکستان کو جوہری پروگرام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کروایا تو نواز شریف نے ایٹمی تجربات کرکے ملک کو ناقابل تسخیر کر دیا، دعائے خیر اور حرف تشکر سنیئر مسلم لیگی امین تاجر نے ادا کئے، تقریب میں شرکت کرنے والے احباب میں ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری، چوہدری محمد مبین، محمد ریاض راٹھور، نصیر چوہدری، چوہدری پرویز، ڈاکٹر طارق عزیز، عقیل قریشی نمایاں تهے۔

اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

PML N Riyadh

PML N Riyadh