شعر پڑھ کر اور مائیک گرا کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا :علیم خان

Aleem Khan

Aleem Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ شعر پڑھ کر اور مائیک گرا کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا۔

میاں شہباز شریف بتا دیں کہ ان کے پاس کتنے فلیٹس ہیں میں بھی بتا دوں گا کہ میرے پاس کتنے فلیٹس ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خطاب کے دوران مائیک گرا کر اور حبیب جالب کے شعر پڑھ کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ میرے پاس کتنے اثاثے اور کتنے فلیٹس ہیں ، میں اس کا اعلان کر دوں گا اور شہباز شریف کو بھی بتانا ہوگا کہ ان کے پاس کتنی کمپنیاں ہوں ، علی زیدی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں بالاتر رکھنا ہے اور اس کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ، پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگانے والوں کو میں بتا دوں کہ میں نے اپنے تمام اثاثے الیکشن سے قبل ظاہر کر دیئے تھے۔

میں نے بتا دیا ہے کہ میرے پاس اور میرے بچوں کے پاس کتنے اثاثے ہیں اور کس کے نام پر ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ بیرون ملک بنائے جانے والے اثاثوں کا حساب دیں اور اس کے گوشوارے عوام کے سامنے پیش کریں ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کا حساب دینا ہوگا۔