پولیس کی کارروائی، قائد آباد سے مغوی بچہ بازیاب

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) قائد آباد میں پولیس انویسٹی گیشن زون اور سی پی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا۔

سی پی ایل سی اور انویسٹی گیشن زون نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرایا اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ملک الطاف کے مطابق گیارہ سالہ عبداللہ کو 14 مارچ کو مانسہرہ کالونی سے اغواء کیا گیا تھا۔

ملزمان ایک ہفتے تک بچے کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔بچہ اغواء والے روز اپنے گھر سے مدرسے جانے کے لئے نکلا تھا مگر دیر ہونے کے باعث مدرسے جانے کے بجائے علاقے میںہی گھومتارہا ۔