بوچھال کلاں کی خبریں 12/6/2016

Buchal Kalan

Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار) بوچھال کلاں پولیس چوکی کا کھلاگٹر عوام کے لئے وبال جان بن گیا تفصیل کے مطابق محلہ مدھورہ کے رہائشی عوامی وفد نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ بوچھال کلاں پولیس چوکی کا ایک عرصہ سے کھلا گٹر عوام کے لئے پیشگی خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ چوکی کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے سارا دن جانور چوکی کے آس پاس رہیء ہیں اور اب تک کئی پالتو جانور اس گٹر میں گر چکے ہیں جنہیں بر وقت کاروائی کر کے بچا لیا گیا مگر اس گٹر میں کسی بھی لمحہ کوئی جان ضائع ہو سکتی ہے انہوں نے ڈی پی او چکوال اور انظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گٹر کی چھت بنوائیں تاکہ کوئی بھی حادثہ ہونے سے قبل روکا جا سکے۔

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بوچھال کلاں کے رہائشی ملک ارشد اعوان کو DEOتحصیل کلر کہار تعینات کر دیا گیا ہے گذشتہ روز ملک ارشد اعوان نے اپنا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ان کی تعیناتی پر ضلع بھر کت اساتذہ نے انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ملک ارشد اعوان اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں کارگر ثابت ہونگے ملک ارشداعوان کی تعیناتی پر ملک ریاض (صحافی) ملک صفدر (ہیڈماسٹر ڈھوک دند سکول) ملک امتیاز اور دیگر اساتذہ سیاسی و سماجی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔