مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/9/2016

Search Operation

Search Operation

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا ستوکی میں سرچ آپریشن، پمپ ایکشن، رپیٹر، 44 بور رائفل، دو پسٹل، 30 لیٹر شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی گائوں ستوکی کا سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران ایک پمپ ایکشن، 44بور رائفل،رپیٹر، دو پسٹل 30بوراور30لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے شاہد اقبال، ندیم میو، محمد عاشق، عمران عرف عرفان اورمحمد آصف کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تین لاکھ روپے کی فصل جوار اجاڑنے و چوری کرنے والے 20/25افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ملک آفتاب احمد نے نواحی گائوں ستوکی میں زمین خرید کر 50کنال فصل جوار بیج رکھی تھی جسے گزشتہ روزرائو خانوالہ کے رہائشیوں شاہد اقبال، خبیب خاں، محمد اشرف جٹ،عابد راجا، محمد آصف و15/20کس نا معلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر فصل جوار کو اجاڑنے کے بعد ٹرالی ٹریکٹر پر لوڈ کرکے لے گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملک آفتاب احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126