پولیس تھانہ سٹی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی

Police

Police

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) پولیس تھانہ سٹی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرلئے۔ڈی ایس پی سرکل وزیرآبادرانا شبیر خاں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ CPOگوجرانوالہ کی خصوصی ہدایات پر سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں مختلف ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹاسک سونپے گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے اس ٹاسک میں پہلے نمبر پر آتے ہوئے ایس ایچ محمد افضل کی نگرانی میں کامیاب کاروائیاں کیں اور ڈاکوئوں کے دو بڑے گینگز کو گرفتار کر لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزما ن نے گوجرانوالہ ڈویژن کی عوام کا جینا حرام کررکھا تھا،عرصہ دراز سے سٹی وزیر آباد،گجرات اور گوجرانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی چور ی ، نقب زنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Police

Police

گرفتار کئے گئے فادو گینگ کے سرغنہ فہد اقبال کا تعلق گجرات سے، عامرساکن قلعہ دیدار سنگھ، جبکہ اس کے باقی ساتھیوں بلال احمد منیر، واجد علی ، وامق گوشی اورمحمد ارشد کا تعلق وزیرآباد کے مختلف علاقوں سے ہے، دوسرے گینگ میں جمشید علی گکھڑ منڈی ، علی افضال ساکن نت کلاں اورلیاقت علی قلعہ دیدار سنگھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی ہوئی لاکھوں روپے نقدی ، 05 عدد موٹرسائیکل 01 عدد سوزوکی وین ، 09 عدد پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ڈی ایس پی رانا شبیر نے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ جرائم پیشہ افراد قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے افسران ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں تو اللہ تعالی کی طرف سے کامیابیاں مقدر بنتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی کو جلد نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے۔