لیاری بہت جلد جرائم اور گینگ وار گروپس سے پاک ہو جائے گا، ڈی جی رینجرز سندھ

Bilal Akbar

Bilal Akbar

کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ لیاری بہت جلد جرائم اور گینگ وار گروپس سے پاک ہو جائے گا۔

ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے جمعے کو اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ لیاری سے جرائم پیشہ افراد بھاگ رہے ہیں، گینگ وار کا جلد خاتمہ ہوگا اور انشا اللہ لیاری جلد جرائم سے پاک ہوگا۔

ڈی جی رینجرز نے یہ بیان لیاری گینگ وار گروپ کے ایک سربراہ نور محمد عرف بابا لاڈلا کی مبینہ ہلاکت کے بعد دیا ہے۔