قصور کی خبریں 2/4/2017

Meeting

Meeting

قصور (بیورورپورٹ) پولیس نے ماہ مارچ کے دوران 577 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ سنگین وارداتوں میں ملوث 8 خطرناک ڈکیت گینگ کے 26 ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا۔تفصیلات کے مطابق قصورپولیس نے ماہ مارچ کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب140خطرناک اشتہاری اور98عدالتی مفروران کل238اشتہاریوں کو گرفتار کیاگرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 8خطرناک ڈکیت گینگز کے26ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے تقریباً22لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا ، ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے بتایا کہ انکی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران310ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے183ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے71کلو گرام چرس،2014لٹر شراب ،410لیٹر لاہن اور7چالوبھٹیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ130 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ11رائفل ،27بندوق ،68پسٹل ،11ریوالور،6کاربین اور13میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 31،کرایہ داری ایکٹ کے 30،سکیورٹی آرڈیننس کے 26اور اسلحہ کی نمائش کے 46مقدمات درج کیے گئے جبکہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے گئے جن میں متعددمشکوک افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں بھی لیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ممبران ہیلتھ کونسل کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ور وہاں پر عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا تفصیلاً جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مزید بہتری کیلئے ایمانداری اور دلجمی کے ساتھ کام کیا جائے، انہوں نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ، یعقوب ندیم سیٹھی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ ڈی ایم او سید محمد رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کو پورے پنجاب کیلئے ایک مثال بنادیا ہے ،یہاں ڈاکٹرکی کمی کوبھی جلدپوراکرلیاجائیگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)سابق نائب ضلع ناظم وامیدوار برائے ایم این اے حاجی مقصودصابرانصاری نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار کے طور پرسامنے آیاہوں حالات دیکھ کر فیصلہ کروں گا ،میرے والد محترم سدا بہار سابق ایم پی اے حاجی غلام صابرانصاری نے 5بار قصور شہر کی خدمت کی ،خدمت کاسفرجاری رکھیں گے،پارا چنار میں دھماکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کا نتیجہ ہے، حکومت دہشتگردی کے اسباب ختم کرنے پر توجہ دے،۔ امریکہ نواز پالیسی ختم کرنا ہو گی۔ بلیک واٹر کا نیٹ ورک اب بھی پاکستان میں سرگر م ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت انتشار اور فساد کا بڑا سبب ہے۔ پاک سرزمین پر وائٹ ہاؤس نہیں اللہ کا حکم چلنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فلاح پارٹی کے صدر مفتی فیاض احمدانصاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،امیدوار برائے ایم این اے حاجی مقصودصابرانصاری نے کہا کہ عالم اسلام جعلی جہاد کی زد میں ہے،تمام مکاتب فکر دہشتگردوں کے گمراہ کن فہم اسلام کو ردّ کریں۔ اسلام کے نام پر ہونیوالی دہشتگردی کی وجہ سے اسلام اور مسلمان بدنا م ہو رہے ہیں،حکومت غربت ، جہالت اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ پاکستان غیر ملکی ایجنٹوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات پنجاب ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدرانصاری نے کہاہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں بالخصوص پنجاب میں اپ سیٹ کرنے کے ان کے دعوے بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرداری دوسروں کے برج گرانے سے پہلے اپنے گرے ہوئے برجوں کو تو کھڑا کرلیں، زرداری اینڈ کمپنی خاطر جمع رکھے اب بھٹو کا نعرہ مزید نہیں چلے گا۔سیکرٹری نشرواشاعت سٹی قصور امجداسحاق کمبوہ کے ہمراہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی مقبولیت اور ووٹروں کی تائید و حمایت سے اقتدار میں ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں چار برسوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں، پہلے عمران خان اپنا شوق پورا کرچکے ہیں اب زرداری صاحب بھی دل کی بھڑاس نکال لیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئیند ہ عام انتخابات 2018میں ہی ہونگے جس میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ میاں برادران پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرینگے،انہوں نے کہاکہ جمہوریت دشمن طاقتوں کوپاکستان کی ترقی و خوشحالی ایک آنکھوں نہیں بھاتی اور وہ کسی نہ کسی بہانے سے موجودہ سسٹم کو ڈی ریل کرنے کے درپے رہتی ہیں عمران گورائیہ نے کہا کہ انشاء اللہ 2018تک تمام مسائل ختم ہو جائینگے اور عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)مہتاب خان آل(اے پی این ایس)کے نائب صدر منتخب، یونین آف جرنلسٹس ،پریس کلب و دیگرصحافتی حلقوں کی مبار کباد ،نیک خواہشات کااظہار،تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کو آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی(اے پی این ایس)کے نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے ،قصور یونین آف جرنلسٹس کے صدرعطاء محمدقصوری نے اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدہے کہ آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور صحافی ورکروں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار اداکریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)سابق ناظم و لیبر کونسلر بلدیہ قصور حاجی جاوید اختر نے کہا ہے کہ دربار بابابلھے شاہؒ کے ملحقہ قبرستان میں نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے محکمہ اوقاف نے کوئی جنازگاہ نہیں بنوائی ،اوقاف کو ہر سال لاکھوں روپے کی آمدنی ہو تی ہے اور قبرستان جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ باباکمال چشتی کا دربار پر حاضری دینا بہت مشکل ہو تا ہے اور ان لوگوں کو نیچے کھڑے ہو کر دعا کرنی پڑتی ہے۔ کم ازکم دوسو سیڑھیوں کو عبو ر کرکے دربار تک پہنچا جا تا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر دربار بابابلھے شاہؒ کے قبرستان میں جنازگاہ بنائی جائے اور دربار باباکمال چشتی پر بزرگ عمر رسید بیما ر لوگوں کی رسائی کیلئے لفٹ لگوائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)الہٰ آباد میں دو روز قبل آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والی خاتون کے قتل مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے رہائشی رحمت علی ولد حاجی محمدنے تھانہ الہٰ آباد پولیس بتایا کہ کہ سائل کی بیٹی نازیہ بی بی کی شادی عمران سکنہ الہ آبادسے عرصہ2سال قبل ہوئی گھر میں اکثر ناچاقی رہتی تھی وقوعہ کے روز عمران کے گھر والوں رشیدہ بی بی اور ساجدہ بی بی نے2کس نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو قتل کر دیا اور قتل چھبانے کے لیے نعش کوآگ لگا دی ۔تھانہ الہٰ آباد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔