پولیس تھانہ سٹی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں سرکل وزیرآباد کے تھانوں میں سب سے آگے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی) پولیس تھانہ سٹی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں سرکل وزیرآباد کے تھانوں میں سب سے آگے۔ ماہ مئی 2016ء سے رواں ماہ تک ایس ایچ او نعمان احمد بٹر کی قیادت میں جرائم پر قابو پانے کیلئے تشکیل دی گئی۔

خصوصی پولیس ٹیموں نے 12 عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ معاشرے کے ناسور 16منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اوران کے قبضہ سے 7کلو400گرام چرس،34لیٹر شراب،ایک عدد خنجر جبکہ بدنام زمانہ ڈکیت فیصل عباس وغیرہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے9عدد پستول اورگولیاںبرآمد کیں۔ مختلف ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے17تولہ طلائی زیورات ،12عدد موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور6لاکھ70ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ شہری حلقوں نے ایس ایچ او نعمان احمد بٹر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔