پولیس تھانہ مصطفی آباد کا جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

Fake Drinks Factory Raids

Fake Drinks Factory Raids

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، جعلی مشروبات،سلنڈر، خالی و بھری بوتلیں، گاڑی بر آمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی عبدالعزیز کی زیر نگرانی ایس آئی ضیا ء الحسن شاہ نے نیواں تھہ مصطفی آبادمیں جعلی مشروبات کا دھندہ کرنے والے حیات نامی شخص کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مال سپلائی کرنے والی گاڑی، سلنڈرز، خالی و بھری بوتلیں ، پتیلے ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ فیکٹری مالک و مزدور موقع سے فرار، مقدمہ درج۔