پولیس کا معصوم شہریوں پر گولیاں برسانا قبول نہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نوجوان بھائیوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایسے واقعات تشویشناک ہیں، پنجاب میں (ن) لیگ اداروں کی تباہی کی ذمے دار ہے۔

پولیس کا معصوم شہریوں پر گولیاں برسانا کسی بھی طور پر قبول نہیں، اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے پنجاب میں انتشار پھیلے گا، پولیس کی جانب سے ایسے واقعات تشویشناک ہیں، معصوم شہریوں پر گولیاں برسانا کسی طور بھی قبول نہیں۔

پنجاب پولیس ریاست کی نہیں بلکہ شریف برادران کی نوکری کر رہی ہے، دریں اثنا عمران خان نے لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت زائرین کو مناسب سہولتیں فراہم کرے، ہلاکتیں صوبائی حکومت کی نااہلی اور نالائق پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔