پولیس اور حساس اداروں کا صدر ڈویژن رائیونڈ میں سرچ آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد

Rizwan Umar Gondal Meeting

Rizwan Umar Gondal Meeting

لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف کی ہدایت پر ایس پی صدر اور حساس اداروں نے صدر ڈویژن رائیونڈ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کرکے 15مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سرچ آپریشن تھانہ رائیونڈ کی حدود رحمت آباد اور تبلیغی مرکز بازار میں کیا گیا۔سرچ آپریشن میں پاک فوج ،ایس پی صدر رضوان عمر گوندل اور حساس اداروں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 70گھروں اور307افراد کو چیک کیا گیا۔

جبکہ مشکوک افراد کے قبضہ سے1رائفل 44بور،1پمپیکشن12بور، ،1بندوق،2پسٹلز اور 78سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے افراد کی تصدیق کی گئی۔

ایس پی صدر رضوان عمر گوندل نے اس موقع پر کہا کہ سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے۔پولیس اور حسا س اداروں کو سر چ آپریشن کے دوران بہترین کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔