مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/10/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو اغوا کار ہلاک، 3سالہ بچی بر آمد، شہریوں کا ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حق میں نعرے بازی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی،گزشتہ روز ساجد اور کاشف نے علی رضا سے مل کر تحریک انصاف کے کونسلر محمد سلیم کی پوتی کو اغواء کرکے 20لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، ، سماج دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچانا مشن ہے، ڈی پی او قصور ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے کونسلر محمد سلیم کی 3سالہ پوتی راحین فاطمہ عرف بیبو کو نا معلوم افراد نے اغوا کرکے ٹیلی فون پر20لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، جس پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے فوری پر ایکشن لیتے ہوئے نا معلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سات ٹیمیں تشکیل دے دی، لڑکی کے اغوا میں محمد سلیم کا قریبی عزیز لڑکی کا پھوپھابھی ملوث تھا جسے شامل تفتیش کیا گیا اور کال ٹریس کرکے ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم ، ایس ایچ او گنڈا سنگھ طارق بشیر چیمہ، ایس ایچ او راشد امین بٹ ، ایس ایچ اوصدر یونس ڈوگر،انچارج سی آئی اے سمیت پولیس کی بھاری نفری نے پکی حویلی کے قریب اغوا کاروں کو گھیرے میں لے لیا، جس پر اغوا کاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی، جس سے اغوا کار ساجد اور کاشف زخمی ہو گئے جبکہ لڑکی کو بر آمد کر لیا، زخمی اغوا کار زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے، جبکہ اغوا کاروں کا ساتھی محمد سلیم کے قریبی عزیز علی رضا کو پولیس تھانہ مصطفی آباد میں حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے، لڑکی کو بر آمد کروانے پرسابقہ ناظم ملک عبدالستار، میاں عبدالخالق، شاکر گجر ودیگر کونسلرز و شہریوں کی بڑی تعداد ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی پی او قصور پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی، اس موقع پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ بچی کو بر آمد کروانے کیلئے سات ٹیمیں تشکیل دی تھی جنہوں نے چند گھنٹوں کی محنت سے لڑکی کو زندہ سلامت بر آمد کر کے ورثہ کے حوالے کر دیا، انہوں نے مزیدکہا کہ قصور کے عوام چین کی نید سوئیں ان کی محافظ پولیس جاگ رہی ہے،سماج دشمن عناصر جرم چھوڑ دیں یا ضلع کیونکہ قصور پولیس جاگ رہی ہے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کی صحافی برادری نے چند گھنٹوں میں معصوم لڑکی کو بر آمد کروانے پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حق مین ریلی نکالی اور قصور پولیس زندہ باد ، ڈی پی او قصور زندہ باد کے نعرے لگائے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے والے با اثر افراد کے خلاف دس روز گزرنے کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی،دس روز قبل میاں مقصود عالم وغیرہ نے مقامی صحافی چوہدری منظور احمد کی پانچ کنال اراضی کی دیوار گرا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کو درخواستیں دینے کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی، با اثر ملزمان نے پولیس اور پنچائیت میں دیوار گرانے کا اعتراف کر لیا، فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی علاقہ حویلی پہلوان والی میں چیئرمین سپریم کونسل پریس کلب مصطفی آباد چوہدری منظور احمد نے اپنی پانچ کنال اراضی پر دیوار کھڑی کر رکھی تھی جسے میاںمقصودعالم وغیرہ چھ افراد نے گرا دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بر وقت کاروائی پر قبضہ گروپ موقع سے فرار ہو گیا تھا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سب انسپکٹر مختار احمد نے چھاپہ مارا تو پولیس کو ملنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم نے دیوار میاں مقصود کے کہنے پر گرائی ہے جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد اسے گرفتار کرنے کی بجائے واپس آ گئی، بعد ازاں پنچائیت میں بھی انہوں نے دیوار گروانے کا تسلیم کیا۔