پولیس لائین ضلع گجرات میں پانچ روزہ stress Management کورس کروایا گیا

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ایڈیشنل آئی جی PHP پنجاب امجد جاوید سلیمی کے حکم کے مطابق ایس پی PHP ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کی خصوصی ہدائیت پر PHP پولیس لائین ضلع گجرات میں پانچ روزہ stress Management کورس کروایا گیا جس میں ضلع گجرات 9 پٹرولنگ پوسٹوں پر تعینات تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی کورس میں انچارج PHP ضلع گجرات اعجاز حسین گوندل اور ایڈیشنل ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین نے خصوصی لیکچرز دیئے۔

تمام افسران و ملازمین کو دوران ِ ڈیوٹی زہنی تناؤ کو کم کرنے کے لئے یہ کورس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔جس سے آئندہ ملازمین کو دوران ڈیوٹی زہنی طور پر Relax ہو کر ڈیوٹی کرنے میں بہت مدد ملے گئی۔ تمام افسران و ملازمین نے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب جناب امجد جاوید سلیمی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔