پولیس تھانہ مصطفی آباد و پٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد و پٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں، چار افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر ضیاالحسن شاہ نے موبائل پر چل پھر کر کرکٹ میچ پر جواء کروانے والے محلہ کمبواں والا کے رہائشی محمد جاوید چوہان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 520روپے نقدی و موبائل فون بر آمد کر لیا۔

پولیس چوکی بیدیاں کے اے ایس آئی محمد اسلم نے موٹر سائیکل پر آونچی آواز میں ٹیپ اور سپیکر لگانے پر یٰسین ملک اور محمد آصف کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے، پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمدزاھد جمیل نے اڈا مصطفی آباد سے چکوال کے رہائشی عنصر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 200گرام چرس بر آمد کر لی۔