پولیس تھانہ مصطفی آباد کا کریک ڈائون، چھ افراد گرفتار

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا کریک ڈائون، چھ افراد گرفتار، 38 لیٹر شراب۔ 5 بندوقیں، ایک پسٹل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او امجد ڈوگر کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری نے مصطفی آباد کے نواحی دیہات سے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں اقبال، تنویر حسین، ارسلان، صابر اور عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5بندوقیں 12بور رائفل سنگل و ڈبل بیرل ، ایک عدد پسٹل بر آمد کر لیا۔

جبکہ رائے کلاں میں پان سگریٹ کی دوکان پر دیسی شراب فروخت کرنے والے اویس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 38لیٹر شراب بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126