تھانہ بی ڈویژن پولیس کانیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ بی ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز دو علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 22 مشکوک افراد سے انٹیروگیشن کی گئی،6افراد کے خلاف قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ بی ڈویژن پولیس نے گزشتہ روزبستی بارات شاہ اور روشن آباد میں انفارمیشن بیسڈ سر چ آپریشن کیا جس میںڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل کی قیادت میں2ایس ایچ اوز،ایک ایلیٹ ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 45 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا 22 مشکوک افراد اور ایک ٹارگٹڈ مجرم سے انٹیروگیشن کی گئی اور6 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں بی کیٹگری کا ایک اشتہاری بھی شامل ہے ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس ،55لیٹر شراب ،ایک اسلحہ ناجائز برآمد کیا گیا اورعارضی رہائش کی اطلاع تھانہ میں نہ دینے پر دو افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے جبکہ9مشتبہ موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313