پانچ ہزار سے زیادہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

Khyber Pakhtunkhwa Police

Khyber Pakhtunkhwa Police

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس میں سزا و جزا کا عمل مزید تیز کردیا گیا۔ دو سالوں کے اندر پولیس فورس کے پانچ ہزار سے زیادہ افسروں اور اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق محکمہ پولیس میں سزائیں دینے کا عمل اکتوبر 2013 سے شروع ہوا۔رواں سال کے اختتام تک 5 ہزار سے ذیادہ افسران واہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں جن میں 10 ڈی ایس پیز، 4 انسپکٹرز، 43 سب انسپکٹرز اور 607 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیاگیا۔

تاہم ان میں سے تقریبا 30 فیصد اہلکار اپیلوں کے بعد بحال ہوئے جبکہ 7 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز سمیت ساڑھے چار ہزار اہلکاروں کو تنزلی سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔