زیارت کی خبریں 24/8/2016

Police Promotion Bedges

Police Promotion Bedges

زیارت :پولیس اہلکاروں کو پروموشن کے بیجز لگانے کے حوالے سے پولیس تھانہ زیارت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی زیارت محمد حنیف بلوچ تھے ۔ ایس پی محمد حنیف بلوچ اور ڈی ایس پی محمد ارشاد نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو پروموشن کے بیجز لگائے۔ ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی سید محمدشاکر ،اے ایس آئی منصور احمد اور اے ایس آئی نجیب اللہ میانی تھے ترقی پانے والے اہلکاروںکو سب انسپکٹر کے رینک لگائے گئے ۔ ایس پی محمد حنیف بلوچ ،ڈی ایس پی محمد ارشاد،ایس آئی شبیر چانڈیو کے علاوہ دیگر ضلعی آفسیران بھی موجود تھے۔ پروموشن بیجز لگانے کے موقع پر ایس پی محمد حنیف بلوچ اورڈی ایس پی محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے پولیس اہلکاران ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ اور منصب فرائضی اچھی طریقے سے سرانجام دینگے ۔مذکور اہلکاران اپنی بہترین کارکردگی او ر بے پناہ صلا حییتوں کی وجہ سے پروموشن کے حقدار پائے گئے ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع میں سیکورٹی اور امن و امان کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرینگے اور ضلع کو امن کا گہوارہ بنائینگے۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ سے پولیس اور صحافیوں کے درمیان بہترین روابط قائم رہے ہیں ۔آج جس طرح سے صحافیوں نے اس پروگرام میں شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی بڑھائی ۔علاقہ کو پرامن بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی ذ مہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں ۔جو بھی اہلکار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے انہیں آئندہ پروموشن ملے گی اور ڈیوٹیوںسے غافل رہنے والے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت: چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی ، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ، ایم پی اے حاجی گل محمد دمڑ ، دلاور خان کاکڑ ، ایم پی اے زمر ک خان اچکزئی ، اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، نظام الدین کاکڑ ، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی مشیر عبیداللہ بابت ، پی ٹی آئی کے مرکزئی رہنماء نوابزادہ ہمایون خان جو گیزئی ، ڈسٹڑکٹ چئیرمین زیارت سردار میر وائس خان سارنگزئی ،ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان صالح خان ناصر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل ، ڈسٹرکٹ چئیرمین ہرنائی ملک شاہجہان ، ڈپٹی چئیرمین زیارت نعمت اللہ خان پانیزئی ، چئیرمین میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللہ دارا خان جو گیزئی ،چئیرمین میونسپل کمیٹی ہرنائی سید غفور شاہ، نوابزادہ محبوب خان جو گیزئی ، سردار معصوم خان ترین ، نوابزادہ عابد جو گیزئی ، سردار اللہ یار جوگیزئی ، سردار فریداللہ جوگیزئی ، سردار احسان دمڑ ، سردار فرید خان دمڑ ، صابر خان دمڑ ، سردار بابر موسیٰ خیل ، سردار جہانزیب لونی ، سردار ہدایت لونی ، حاجی اشرف ترین ، ملک بابو جان ترین ، ملک شیر محمد ترین ، ڈاکٹر عزیز جعفر ، ملک وہاب حمزہ زئی ، احسان اللہ شبوزئی ، اے این پی کے والی داد میانی ، ملک شکور ترین ، تحصیلدار ملک شیر محمد ترین، نجیب اللہ پانیزئی و دیگر نے مرحوم کے گھر جاکر لاحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت: محکمہ زراعت زیارت کے ریٹائرڈ آفیسر بابو گل محمد دمڑ انتقال کر گئے ۔ مرحوم شاہجہان دمڑ ، شائد دمڑ ، اور رضوان اللہ کے والد ، ماسٹر نعمت اللہ کے بڑے بھائی ، اور ڈاکٹر محمد دین اور محمد یونس دمڑ واپڈا والے کے چچا تھے ۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی ضلع زیارت کلی ورچوم میں ان کی رہاشگاہ پر جاری ہے ۔دریں اثناء صدر پریس کلب زیارت محمد یعقوب کاکڑ، ہدایت اللہ باور اور مدثراحمد نے لوحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنتالفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔