تحصیل جوہی میں پولیس کی کاروائی۔مرکزی امام بارگاہ جوہی کے قریب سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrest

Terrorist Arrest

دادو : ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مرکزی امام بارگاہ جوہی کے قریب سے دو مبینہ دہشتگرد وں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، جعلی شناختی کارڈ، غیر ملکی کاغذات ، نفرت انگیز لٹریچر اور جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی بہی برآمدہوئی ہے۔

دونوں مبینہ دہشتگردوں کی شناخت ایوب پٹھان اور پرویز خان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس حکام کے کہنے کے مطابق مبینہ دہشگردوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔پولیس نے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگردوں کو نامعلوم جگھ پر منتقل کردیا۔پولیس حکام کے کہنے کے مطابق گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دادو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیاض جعفری