پولیس کھلاڑیوں کو ہر قسیم کی سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر سمیع للہ سومرو

Dr Sami Ullah Distribute Prizes

Dr Sami Ullah Distribute Prizes

کراچی : SSP ڈاکٹر سمیع للہ سومرو نے کہا ہے کہ کراچی پولیس کھلاڑیوں اور اسپورٹس آ رگنائزروں کو کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فردوس اتحاد اور پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام SSP یوم جپا کستان اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہاڈاکٹر سو مرو نے کہاکہ آج کراچی میں جوامن شہدائے پولیس ، افواج پاکستان اورمعصوم شہریوں کی قربانیوں سے قائم ہواہے اس میں کراچی کے نوجوانوں اور خصوصاً کھلاڑیوں کا بڑا عمل دخل ہے ہمارے نوجوانوں بہت برے حالات میں کھیل کے میدانوں کو آباد رکھا۔

تعلیمی اداروں کی رونقیں ماند نہیں پڑنے دیں میں IGP سند ھ ، ایڈیشنل IGP کراچی اورDIGP ساوتھ کی جانب سے نوجوانوں اور ہمارے بہاد رکھلاڑیوں سے اظہار تشکرکرتا ہو ں انہوں نے میڈیا کا خصوصاًشکریہ ادا کیا کہ انہوںنے ناسائدحالات کے باوجود کراچی کے سافٹ امیج کو اجاگرکیاڈاکٹر سو مرو نے اعلان کیا کہ وہ کل ڈپٹی کمشنر ساوتھ سے خصوصی ملاقات کر کے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزین وآرائش کے لئے بات کرینگے انہوں نے سیکریٹری محکمہ کھیل محمدراشد کو کھیلوں کے میدان آباد رکھنے پر زبردست خراج تحسین ادا کیا۔

انہوں نے فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان کو ان کی کھیلوں میں خدمات اور یوم پا کستان کے حوالے سے فیسٹیول آرگنائزکرنے پر زبر دست خراج تحسین ادا کیا قبل ازین غلام محمد خان نے فیسٹیول کی رپورٹ پیش کی اور سیکریٹری کھیل سند ھ حکومت محمدراشد کو کھیلوں میںخد مات پر زبردست خراج تحسین ادا کیا کہ محمدراشد نے سندھ میں کھیل کے میدانوں کو جس طرح آباد رکھاہے اس پر فردوس اتحاد اور PSWA ان کو عظیم الشان تقریب میں قائد اعظم گولڈمیڈل دے گا۔

تقریب سے SOA کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت ، سید الطاف حسین شاہ، باران بلوچ، نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان ، بلدیہ کورنگی کے محمدارشد ، SABBA کے سیکریٹری عبدالناصر KCA کے صدر دانش بلوچ اور محکمہ تعلیم کی شہلا معید نے بھی خطاب کیا تقریب میں سائیکلنگ ، باسکٹ بال اور شو ٹنگ بال کھیل کے کھلاڑیوں کوہزاروں روپئے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

Dr Sami Ullah Distribute Prizes

Dr Sami Ullah Distribute Prizes

Dr Sami Ullah Distribute Prizes

Dr Sami Ullah Distribute Prizes

غلام محمد خان
03003541517
03082220321