پولیس تھانہ مصطفی آباد و تھانہ صدر پولیس کا سرچ آپریشن

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پولیس تھانہ مصطفی آباد و تھانہ صدر پولیس کا سرچ آپریشن ،23 مشتبہ افغانی گرفتار، ، گرفتار افغانیوں کا تعلق افغانستان کے ضلع اشکاش اور شنوار سے بتایا جا رہا ہے۔

تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں، ایس ایچ او تھانہ صدر یونس ڈوگر، سی ٹی ڈی و پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 23مشتبہ افغانی گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

گرفتار افغانیوں میں نجیب اللہ، شاہ زادہ، نوسیٰ جان، یاور ضمیر ، موحب اللہ، محمد شاہ، سیف اللہ، زین اللہ، رحمت دین، محمد قاسم، نقیب اللہ، جہانزیب، عبدالولی، ازمرے خان، بریل خان،محمد ولی،امیر محمد، محمد اجان، جمعہ دین، ولائت خان، نجب دین،مولا داد اور شیر محمد شامل ہیں، گرفتار افغانیوں کا تعلق افغانستان کے ضلع اشکاش اور شنوار سے بتایا جا رہا ہے،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے گرفتار افغانیوں سے تفتیش شروع کر دی۔

Search Operation

Search Operation