پولیس مقدمے کے ملزمان گرفتار نہیں کر رہی

Crore Lal Esain

Crore Lal Esain

کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) پولیس مقدمے کے ملزمان گرفتار نہیں کر رہی۔ 9 ماہ قبل درج ہونے والا مقدمہ نمبر 300/14 کا ملزم ساجد حسین عدالتی مفرور ہے۔ پولیس تھانہ کروڑ فی الفور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائے۔ یہ بات صفدر علی ولد شیر محمد مدعی مقدمہ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 16-09-2014 کو مقدمہ 300/14 بجرم 489-F بنام ساجد حسین ولد شادو خان قوم بلوچ سکنہ موضع سانجھ اسراء بستی قاضی درج کروایا ۔ ملزم کے ساتھ پرانا کاروباری رابطہ تھا جس کی بنیاد پر انہوں نے 9 لاکھ روپے نقدی ادھار لیئے اور اس کے بدلہ میں ایک چیک نمبری 162833 نیشنل بنک مورخہ 30-05-2014 کیلئے دیا۔

لیکن چیک کیش نہ ہوا۔ جس پر میں نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروا دیا لیکن پولیس تھانہ کروڑ نے ملزم گرفتار نہ کیا اور ملزم نے عبوری ضمانت کروا لی تھی۔ عبوری ضمانت کینسل ہونے پر بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی۔ حالانکہ عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے ملزم کو گرفتار کر کے حق رسی کی جائے۔