پولیس کا سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان

Sabine Mahmoud

Sabine Mahmoud

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے سماجی کارکن سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا کہ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جس میں پیشرفت بھی ہوئی ہے جب کہ سبین محمود کے قتل کے حوالے سے معلومات اور قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کو انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سبین محمود کو 25 اپریل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیا گیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔