مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/10/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بچی کو فون کرنے کو کیوں کہا: اہلیان بیدیاں کا پولیس چوکی کے سامنے ماسٹر یٰسین کے خلاف چار گھنٹے تک احتجاج،ناصرہ میو، مسز مسعود احمد بھٹی کی مظاہرے میں شرکت، سکول ٹیچر کو نوکری سے ڈسمس کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بیدیاں گرلز سکول میں تعینات ٹیچر کے خلاف اہلیان بیدیاں کا پولیس چوکی بیدیاں کے سامنے روڈ بلاک کرکے چار گھنٹے تک احتجاج، مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ سکول ٹیچر یٰسین کو غیر قانونی طور پر گرلز سکول میں تعینات کیا گیا ہے،اور بچیوں سے ٹیلی فونگ رابطہ رکھتا ہے، طاہر محمود نے درخواست دی کہ ماسٹر یٰسین ڈیڑھ ماہ سے بچیوں کے سکول میں پڑھانے آتا ہے ،26-10کو میری بیٹی کی کتاب پر اپنا موبائل نمبر لکھ کر دیا کہ مجھے فون کرنا انکار پر کہا کہ ایس ایم ایس کرنا، میری بیٹی نے اپنی کتاب پر لکھ نمبر کاٹ دیا اور مجھے آ کر بتایا، جس کے بعد میں نے معززین علاقہ کے ساتھ مل کر احتجاج کیا، انہوں نے الزام لگایا کہ شکایات بیان سے باہر ہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ اس سے قبل بھی متعدد بچیوں سے ریپ کر چکا ہے، اور یہ با اثر لوگ غریبوں کو دبا لیتے ہیں، جب میں نے معززین یونین کونسل چھٹیانوالہ کو جمع کیا گیا تو احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے مظاہرین کو یقین دلوایا میں آپ کے ساتھ مکمل انصاف ہو گا، جبکہ ماسٹر یٰسین کو پولیس نے گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی، جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محفل ذکر شہادت حسین آج بعد نماز عشافیضان پنجتن پاک مصطفی آباد میں ہوگی، پیر سید برھان حیدر شاہ نقوی حافظ آبادی خصوصی خطاب فرمائیں گے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تفصیلات کے مطابق مرکز اہلسنت دارالعلوم فیضان پنجتن پاک مصطفی آباد میں محفل ذکر شہادت حسین 28اکتوبربروز جمعہ بعد نماز عشازیر اہتمام ناظم اعلی دارالعلوم ہذا پیر محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار منعقد ہو گی، تقریب کی صدارت پیر سید علی حیدر شاہ بخاری کریں گے، میاں فاروق احمد انصاری، چوہدری اصغر علی انصاری امیدوار برائے صوبائی اسمبلی،حاجی مقصود صابر انصاری سابقہ ضلعی نائب ناظم قصور، چوہدری محمد یوسف چھینہ چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے،میاں عبدالخالق امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، محمد جنید قادری کوارڈینیٹر مرکز اہلسنت مصطفی آباد نے کہا کہ عوام کو واقع شہادت حسین سے آگاہی کیلئے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں، تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تقریب میں لاہور قصور، ودیگر اضلاع کے علاوہ مقامی علما کرا م کی بھی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔