کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/9/2014

Court

Court

پولیس تھانہ کروڑ کی جانب سے بجلی چوری کرنے پر راجہ مدثر احمد سکھیرا کے خلاف مقدمہ درج

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پولیس تھانہ کروڑ کی جانب سے بجلی چوری کرنے پر راجہ مدثر احمد سکھیرا کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے اور الٹا صدر تحصیل بار کی جانب سے عدالت کے ذریعے واپڈا ملازمین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے خلاف گزشتہ روز ڈویژنل چیئرمین لیبر یونین کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس۔ اجلاس میں میپکو سب ڈویژن کروڑ لعل عیسن کے ملازمین نے شرکت کی۔سب ڈویژن کے ملازمین آج سے مکمل ہڑتال کریں گے۔ تفصیل کے مطابق میپکو ڈویژن کروڑ کے ایس ڈی او شریف بگٹی ، لائین سپرنٹنڈٹ جوادالرحمن خان اور ظفر جنجوعہ کے خلاف صدر بار راجہ فیاض احمد سکھیرہ کی جانب سے عدالت کے ذریعے جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت FIR درج کروانے کی پرزور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مورخہ 23-09-2014 کو اطلاع ملنے پر واپڈا کی سرویلنس ٹیم بستی سبھانی چکنمبر 108/TDA گئی اور گھریلو میٹر کے ذریعے 15 ہارس پاور کی موٹر چلائی جا رہی تھی۔ جس کو موقع پر میٹر اتار کر ان کے خلاف جرمانے کا بل بنا دیا گیا۔ راجہ مدثر احمد سکھیرا ساکن 108/TDA کے خلاف بجلی چوری کرنے کے جرم میں FIR کیلئے لیٹر SHO تھانہ کروڑ کو بھیجا گیا۔لیکن ایس ایچ او کروڑ نے صدر بار راجہ فیاض سکھیرہ کے دبائو کے باعث FIR درج نہ کی۔ صدر بار نے اپنے عہدے اور منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے الٹا میپکو ملازمین کے خلاف عدالتی حکم پر تھانہ کروڑ میں درخواست درج کروا دی۔ FIR اخراج تک کروڑ سب ڈویژن کے ملازمین آج سے مکمل ہڑتال کریں گے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو ہڑتال کا دائرہ میپکو کمپنی تک پھیلا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری عدلیہ اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چور جتنا بھی بااثر کیو ں نا ہو اس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کر دی۔ کاغذات کے حامل گاڑی مالکان سے مبینہ رشوت کا سلسلہ جاری
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کر دی۔ کاغذات کے حامل گاڑی مالکان سے مبینہ رشوت کا سلسلہ جاری۔ شہریوں کا شدید احتجاج۔ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس کا عملہ کروڑ شہر خصوصاً چند کلومیٹر باہر ناکی لگا کر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گاڑیوں کے کاغذات ہونے کے باجود جرمانے کے نام پر رشوت کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے عملہ کیا جانب سے لوگوں کو بلا وجہ پریشان کرنے اور رشوت وصول کرنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بلڈنگ لیہ کے ڈرافسمین ایسٹی میٹ کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری۔ 12 بجے دفتر آنا معمول بنا لیا
لیہ ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بلڈنگ لیہ کے ڈرافسمین ایسٹی میٹ کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری۔ 12 بجے دفتر آنا معمول بنا لیا۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہ بات ملک فدا حسین ٹھیکیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ غلام حسین ڈرافسمین ڈسٹرکٹ بلڈنگ کے ایسٹی میٹ کے TIF ریٹ الگ الگ مقرر کردئیے ہیں۔ اور تبدیل ہوجانے والے افسران کے جعلی دستخط کر کے ایسٹی میٹ بنائے جانے لگے۔ ٹھیکیداروں سے منہ مانگی رشوت وصول کی جاتی ہے۔ لیہ کے ٹھیکیداروں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکموں نے ٹھیکیداروں سے ایڈوانس تعمیراتی منصوبے مکمل کروا لیئے، ندیم الرحمن ڈی سی او لیہ فنڈ ریلیز

لیہ ( نامہ نگار) محکموں نے ٹھیکیداروں سے ایڈوانس تعمیراتی منصوبے مکمل کروا لیئے، ندیم الرحمن ڈی سی او لیہ فنڈ ریلیز کرنے سے گریزاں۔ ٹھیکیداروں کو کافی عرصہ سے پیمنٹ نہ ملنے پر عید کی خریداری اور قربانی میں مشکلات کا سامنا۔ ڈی سی او لیہ سے ٹھیکیداروں نے بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق لیہ کی محکموں ، ہائی وے سمیت دیگر اداروں نے ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز سے قبل ایڈوانس تعمیراتی منصوبے مکمل کروا لیئے۔ منصوبے مکمل ہونے کے باوجود ڈی سی او لیہ کی جانب سے فنڈ ریلیز نہ کرنے پر ٹھیکیداروں کو بلوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ ٹھیکیداروں نے فنڈ ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔