تھانہ صدر واہ کی کاروائی بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر واہ کی کاروائی بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار قبضہ سے آتشین اسلحہ ، طلائی زیوارت اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی، موٹر سائیکل گروہ کے دو افراد گرفتار قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے8 موٹر سائیکل برآمد،اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک داون میں گیارہ اشتہاری ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران گیارہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب ، چرس برآمد کر لی،ماڈل ٹاون ، منیر آباد میں چھاپے کے دوران ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈوریں پکڑ لیں ملزمان کے خلاف پتنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج،فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ کے دوران تین خواتین سمیت سات افردا گرفتار،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ کے دوران 14 قمار باز گرفتار قبضہ سے دو لاکھ نقدی ہزاروں روپے مالیت کے درجنوں قیمتی موبائلز برآمد،پولیس اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔

جرائم کے خاتمہ کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،ایس پی آپریشن عرفان خان کی تھانہ صدر واہ میں پریس کانفرنس ،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ نے سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بین الصوبائی واحد بادشاہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان واحد ساکن پشاور،آغا عرف بادشاہ،اور نعیم کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے آتشین اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی گئی،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد ڈکیتیوں کا اعتراف کیا،دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل چوروں کے ایک گینگ جس میں ناصرعرف لاچھا اور فیضان ساکن لوسر شرفو کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 8 موٹر سائیکل برآمد کر لئے، پولیس کی تیسری کاروائی میں پندرہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن میں دس مقدمات 9c کے درج کئے گئے،منشیات فروشوں میں دو خواتین ریحانہ بھی اور سرینہ بی بی بھی شامل ہیں،پولیس نے گیارہ اشہاری جن میںپانچ اشتہاری کیٹگری اے میں شامل تھے کو گرفتار کر کے جیل یاترا کرادی۔

منیر آباد کے علاقہ میں قمار بازی کیا ڈے پر چھاپے کے دوران چودہ قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار داو پر لگی دو لاکھ رقم اور ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی موبائلز برآمد کر لئے،ادہر تھانہ واہ صدر نے کرائی داری قانون کے تحت بارہ مقدمات درج کئے جبکہ اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کی پاداش میں بارہ ملزمان کو گرفتار کیا، ایس پی آپریشن عرفان خان نے تھانہ صدر واہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایچ او یادر کیانی کی کارکردگی کو سراہا ،میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میںیقینی بنانے کے لئے مربوط اقدمات کر رہی ہے، تاہم جرائم کا جڑ سے خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب شہری پولیس کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں،انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں واہ کینٹ ٹیکسلا میں امن و امان کے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں ، پولیس کی نفری کے علاوہ رضا کار اور شاہین فورس کے جوان سیکورٹی کی نگرانی پر مامور ہونگے،متعین روٹس کے علاوہ کسی کو جلوس یا مجلس عزا برپا کرنے کی اجازت نہ ہوگی اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar

Police Staion Wah Sadar