پولیو مہم کا نیا راﺅند 23 نومبر سے 26 نومبر تک کا ہو گا

Badin Meeting For Polio

Badin Meeting For Polio

بدین (عمران عباس) پولیو مہم کا نیا راﺅند 23نومبر سے 26نومبر تک کا ہوگا، کسی بھی قسم کی لاپرواہی یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر محمد رفیق قریشی۔۔

بدین کے دربار ھال میں پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بدین محمد رفیق قریشی نے کی ، اس موقع پر ڈی سی بدین نے کہا کہ پولیو مہم کے لیئے نئی ٹیمیں بنائی جائیں اور ان کی ٹریننگ بھی کرائی جائے جس کے لیئے انہوں نے 15نومبر سے 19نومبر کا ٹائم دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23نومبر سے 26نومبر تک ہونے والی پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کروں گا، انہوںنے مزید کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلا نے سے رہ نا جائے، اگر کوئی کسی وجہ سے رہ بھی جاتا ہے تو اسے کیچپ ڈے میں لازمی کور کیا جائے۔

انہوںنے ضلع بدین کی تحاصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران سب اپنا فرض ادا کریں تاکہ اس موضی مرض کو جڑ سے ختم کیا جائے، اس موقع پرڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر محبوب خواجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلع بھر میں 843 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو گاﺅں گاﺅں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین ٹو عمران الحسن خواجہ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔