انسداد پولیو مہم کا آغاز ڈی سی او ارقم طارق نے بتی چوک میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا

Polio Campaign

Polio Campaign

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ڈی سی او ارقم طارق نے بتی چوک میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا۔مہم کے دوران 594400 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کُل 1164 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ڈی سی ا و ارقم طارق نے افتتاح کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کا باقائد ہ جائزہ لیا۔

انہوں نے یونین کونسل نمبر 52 کوٹ رنجیت اور 61 مرزا ورکاں غوثیہ پارک کا علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کا پاقائدہ جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے پات چیت کی اور ان سے ڈینگی اگاہی کے لئے آنے والے اہلکاروں کے متعلق سوالات کئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر توجہ نا دینے والے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والوں کو فوری طور پر برخاست کر دیا جائے ۔ وہ تمام ملازمین جو اپنی ڈیوٹی پوری طرح سے نہیں کر رہے ان کے خلاف پیڈا ایکٹس کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انیوں نے ڈینگی کی بھرپور مانیٹرنگ کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ کو موقع پر ہدائیت جاری کر دیں ۔ انیوں نے کہا کی پولیو اور ڈینگی دونوں اہم مسئلے ہیں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔