پولیو کی بیماری لاعلاج ہے لیکن اس سے بچائو ممکن ہے۔ ممتاز بیگ

ROTARY ARM WRESTLING

ROTARY ARM WRESTLING

رحیم یارخان : پولیو کے عالمی دن کے حوالہ سے روٹری کلب رحیم یارخان روہی کے زیرا ہتمام پولیو بار ے اگاہی کیلئے مقامی جم میں آرم ریسلنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ اور کلب پریذیڈنٹ احمد اویس عارف نے بتایا کہ پولیو ایک دہشت گرد وائرس ہے جو تمام بچوں کا مشترکہ دشمن ہے اسے مربوط کوششوں سے ہی ختم کیا جا سکتا۔ پولیو کی بیماری لاعلاج ہے لیکن اس سے بچائو ممکن ہے۔

ضیغم علی احمداور نیر کمال مسن نے بتایا روٹری ممبران دنیا بھر میں اس مرض کی آگاہی اور خاتمہ کیلئے عملی اقدام کر رہے ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچے اس وائرس کا شکار ہوکر زندگی بھر کیلئے ٹانگوں سے معذور ہوجاتے ہیں لیکن انسداد پولیو کی ہر مہم میں ویکسین پینے والے بچے اس موذی بیماری سے محفوط رہتے ہیں۔ فیزیکل ٹرینر قادبخش خان نے کہا کھیلوں کے ذریعہ پولیو بارے آگاہی میں روٹری روہی کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر جان محمد وارثی، مبشر نذیر لاڑ ایڈووکیٹ، ناصرمحمودلالہ ، فرذند علی فرحت،طاہر پنوار، لیئق احمد، اشرف صادق پہلوان اور مقابلوں میں حصہ لینے والے پچاس سے زائد ریسلرز بھی موجود تھے ۔روٹری کلب روہی کی جانب سے تمام کھلاڑیوں میں روٹری شرٹس ،سرٹیفکیٹس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخو۔ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com