پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔ چوہدری محمد علی تنویر

Polio Team

Polio Team

کوٹلہ ارب علی خاں :پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے ۔چوہدری محمد علی تنویر۔پولیومہم کے آغاز سے پہلے انچارج کمپین انورطاہر اور نیوٹریشن سپروائز شفقات عدالت کے ساتھ تمام مسائل اور پہلوئوں پر گفتگو۔گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین یونین کونسل کوٹلہ چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ پولیو کے قطرے کسی طور بھی صحت کے لئے نقصان دہ نہیںہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پولیو کمپین کو میں خود باریک بینی سے مانیٹر کررہا ہوں تاکہ اس بیماری سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ انسانی جسم کو اپاہج کردینے والے اس خطرناک وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان نے عالمی اداروں کے تعاون سے باقاعدگی سے پانچ سا ل سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی مہم شروع کررکھی ہے ۔امریکہ سمیت کئی ممالک کے علاوہ غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیمیں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم کے لیے پاکستان کو مالی امداد فراہم کررہی ہیں۔

ان میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی فلاحی تنظیم بھی شامل ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران تربیت یافتہ رضاکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے اور گھر گھر جا کرے قطرے پلانے والی ٹیموں کے پاس پولیو ویکسین کوبلند درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب انتظام ہوتا ہے۔لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔